Inquilab Logo Happiest Places to Work

سمونا ہالیپ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ، ۴؍ سال کی پابندی عائد

Updated: September 15, 2023, 12:05 PM IST | Agency | London

 ۲؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سیمونا ہالیپ کو ڈوپنگ کی خلاف ورزی پر ۴؍ سال کیلئے پروفیشنل ٹینس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) نے گزشتہ روز یہ معلومات دی۔

Simona Halep. Photo. INN
سمونا ہالیپ۔ تصویر:آئی این این

 ۲؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سیمونا ہالیپ کو ڈوپنگ کی خلاف ورزی پر ۴؍ سال کیلئے پروفیشنل ٹینس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) نے گزشتہ روز یہ معلومات دی۔ ۳۱؍ سالہ رومانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی پر ۲۰۲۲ءیو ایس اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی اور ایتھلیٹ کے بائیولوجیکل پاسپورٹ میں بے ضابطگیوں سمیت ۲؍ ڈوپنگ کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایک پینل نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہالیپ نے جان بوجھ کر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہالیپ کو اکتوبر ۲۰۲۲ءسے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کی ۴؍ سالہ پابندی ۶؍اکتوبر ۲۰۲۶ء تک رہے گی۔ 
 سموناہالیپ ۲۰۱۷ءمیں ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی بنی تھیں ۔ انہوں نے فائنل میں سیرینا ولیمز کو شکست دے کر ۲۰۱۹ءمیں ومبلڈن خطاب جیتا تھا جبکہ اس سے ایک سال قبل وہ فرینچ اوپن کی چمپئن بھی بنی تھیں ۔ہالیپ، جنہوں نے اپنے ڈوپنگ کی خلاف ورزی کے لئے آلودہ سپلیمنٹس کو مورد الزام ٹھہرایا، اس فیصلے کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ہالیپ نے ایک بیان میں کہا’’میں نے ٹریننگ جاری رکھی ہے اور ان جھوٹے الزامات سے اپنا نام صاف کرنے اور کورٹ میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زیر بحث سپلیمنٹ کمپنی کے خلاف قانونی مدد بھی حاصل کریں گی۔میں نے جان بوجھ کر کوئی بھی ممنوعہ دوا نہیں لی ہے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK