Inquilab Logo

سندھو نے آرکٹک اوپن ۲۰۲۳ء میں ہلچل مچا دی

Updated: October 15, 2023, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو آرکٹک اوپن۲۰۲۳ء کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔

PV Sindhu. Photo: INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو آرکٹک اوپن۲۰۲۳ء کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔ انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے بعد یہ کمال کیا۔ سندھو نے ویتنامی کھلاڑی کو شکست دی۔
ہندوستان کی دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے پہلا گیم ہارنے کے بعد اپنی بہترین کارکردگی پیش کی اور ویتنام کی تھوئے لن نگوین کو۹۱؍ منٹ کی لڑائی میں شکست دے کر آرکٹک اوپن سپر۵۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔۸؍ویں سیڈیڈ ہندوستانی نے ۲۲۔۲۰، ۲۰۔۲۲، ۱۸۔۲۱؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی نمبر۲۶؍ اور غیر سیڈیڈ این گوین کی ۴؍ میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم کردیا۔
سندھو، جو پیرس اولمپکس سے قبل اپنے فارم کی  تلاش کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں، کا سیمی فائنل میں مقابلہ پانچویں سیڈ چینی اور عالمی نمبر ۱۱؍ وانگ ژی یی سے ہوگا۔ سندھو نے اس سال کسی بھی بی ڈبلیو ایف  ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ میں چوتھی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ وہ اس سے قبل اسپین ماسٹرس (فائنلسٹ)، ملائیشیا ماسٹرس اور کینیڈا اوپن میں آخری ۴؍ میں پہنچی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK