ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے زمرے میں ایچ ایس پرنے نے سنگاپور اوپن میں منگل کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
EPAPER
Updated: May 28, 2025, 1:07 PM IST | Agency | Singapore
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے زمرے میں ایچ ایس پرنے نے سنگاپور اوپن میں منگل کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے زمرے میں ایچ ایس پرنے نے سنگاپور اوپن میں منگل کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
خواتین سنگلز کے مقابلے میں سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر دوسرے دور میں قدم رکھا۔ سندھو نے ۳۱؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ژانگ کو۱۴۔ ۲۱، ۹۔ ۲۱؍سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کھلاڑی کا پہلے راؤنڈ میں شکست کا سلسلہ بھی ختم ہوا۔ ۲؍بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو کا اگلا مقابلہ ٹوکیو اولمپکس کی طلائی تمغہ فاتح چین کی یو فئی سے ہوگا۔
مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کے ایچ ایس پرنے نے ڈنمارک کے راسمس گیمکے کیخلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ ۱۲؍ منٹ میں ۲۱۔ ۱۹، ۱۶۔ ۲۱، ۱۴۔ ۲۱؍سے میچ جیت لیا۔
ایک گھنٹہ ۱۲؍ منٹ کے اس سخت مقابلے میں پہلا گیم ہارنے کے بعد پرنے نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیم جیت کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
اس دوران شکست کے ساتھ مالویکا بنسوڑ اور انمول کھراب کا سفر ختم ہو گیا۔ مالویکا سخت مقابلے میں تھائی لینڈ کی سپنیدہ کٹے تھونگ سے ۱۴۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۸، ۲۱۔ ۱۱؍سے ہار گئیں جبکہ انمول کو چین کی چن یو فیئی سے دوسرے گیم میں قریبی شکست ملی۔ انمول کو۱۱۔ ۲۱، ۲۲۔ ۲۴؍ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں تنیشا کراسٹو اور دھرو کپیلا کی جوڑی چین کے چنگ جِنگ/ژانگ چی کی جوڑی سے۱۸۔ ۲۱، ۱۳۔ ۲۱؍ سے ہار گئی۔