Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنر نے میامی میں تیسرے راؤنڈ کی جیت کے ساتھ ماسٹرز۱۰۰۰؍ میں تاریخ رقم کی

Updated: March 24, 2026, 5:06 PM IST | Miami

دنیا کے نمبر دو کھلاڑی یانک سنر نے پیر کی شام میامی اوپن میں اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍میں تاریخ رقم کی، جہاں انہوں نے کورینٹین ماؤٹے کے خلاف۱۔۶، ۴۔۶؍ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

Jannik Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

دنیا کے نمبر دو کھلاڑی یانک سنر نے پیر کی شام میامی اوپن میں اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍میں تاریخ رقم کی، جہاں انہوں نے کورینٹین ماؤٹے کے خلاف۱۔۶، ۴۔۶؍ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہارڈ راک اسٹیڈیم میں مسلسل تیسرے راؤنڈ کی جیت کے ساتھ اطالوی کھلاڑی نے اب ماسٹرز ۱۰۰۰؍ سطح پر لگاتار ۲۶؍ سیٹ جیت لیے ہیں اور نوواک جوکووچ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کے نام پہلے۲۴؍ کا ریکارڈ تھا۔سنر نے ہفتے کے روز میامی میں دوسرے راؤنڈ کی جیت کے ساتھ اس ریکارڈ کی برابری کی تھی اور پھر تیسرے راؤنڈ میں اسے توڑ دیا۔
اپنی جیت کے بعد سنر نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ اس کھیل کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، اس لیے ہم جتنا ممکن ہو توجہ دیتے ہیں اور دیکھیں گے کہ اگلے راؤنڈ میں کیا ہوتا ہے۔ سنر کا یہ سلسلہ گزشتہ نومبر میں رولیکس پیرس ماسٹرز سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے بغیر کوئی سیٹ ہارے ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے مارچ میں بھی یہی فارم برقرار رکھا اور پیرِیبا س اوپن میں بھی یہی کارکردگی دہرائی۔ میامی میں اپنی دو جیتوں کی بدولت سنر اب مسلسل۱۳؍ ماسٹرز ۱۰۰۰؍ میچ جیت چکے ہیں۔


ماؤٹے کے خلاف اس بات کے بہت کم آثار تھے کہ ۲۴؍ سالہ کھلاڑی کا یہ سلسلہ خطرے میں ہے۔ سنر نے زبردست سروس کے ذریعے میچ کی رفتار کو قابو میں رکھا اور اپنے پہلے سروس پوائنٹس میں سے ۸۷؍ فیصد  جیتے۔ انہوں نے دونوں جانب سے بھرپور شاٹس کھیلے، ماؤٹے کے ۱۱؍ کے مقابلے میں ۲۳؍ونرز لگائے اور فرانسیسی کھلاڑی کو میچ میں تال میل قائم کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھئے:کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی


ایک گھنٹہ ۱۱؍ منٹ کی اس جیت کے ساتھ سنر نے باہمی مقابلوں میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کر لی اور بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ ۲۱؍ میچوں تک بڑھا دیا۔ رینکنگ میں نمبر۲؍ کھلاڑی اب منگل کے روز چوتھے راؤنڈ میں الیکس مشیلسن کا سامنا کریں گے، تاکہ وہ ۲۰۱۷ء میں راجر فیڈرر کے `سن شائن ڈبل  کو دُہرانے والے پہلے کھلاڑی بننے کی اپنی کوشش جاری رکھ سکیں۔ مشیلسن نے الیجاندرو ٹابیلو کو۶۔۳، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہراکر اطالوی کھلاڑی کے ساتھ چوتھے راؤنڈ کا مقابلہ طے کیا۔ میامی میں ایک اور جیت کے علاوہ ان دو ہفتوں میں سنر کے لیے مزید انعامات بھی ممکن ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کائلیان ایمباپے کی فٹنیس اور ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت ؟


اتوار کے روز تیسرے راؤنڈ میں سیبسٹین کورڈا سے اپنے بڑے حریف کارلوس الکاراز کی شکست کے بعد اطالوی کھلاڑی اب ہسپانوی حریف کے ساتھ عالمی نمبر وَن کی دوڑ میں فرق کم کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں، کیونکہ سنر میامی میں کسی بھی اے ٹی پی رینکنگ پوائنٹس کا دفاع نہیں کر رہے ہیں۔ اسی دوران ارجنٹینا کے فرانسسکو سرونڈولو نے شاندار فارم میں موجود عالمی نمبر ۱۰؍ ڈینیل   میدویدیف کو۰۔۶، ۶۔۴، ۵۔۷؍سے شکست دے کر پانچ کوششوں میں چوتھی بار اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK