Inquilab Logo Happiest Places to Work

کائلیان ایمباپے کی فٹنیس اور ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت ؟

Updated: March 24, 2026, 3:09 PM IST | Paris

فرانسیسی فٹبال کے اسٹار اسٹرائیکر کائلیان ایمباپے نے اپنی انجری اور آئندہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

Kylian Mbappe.Photo:INN
ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

 فرانسیسی فٹبال کے اسٹار اسٹرائیکر کائلیان ایمباپے نے اپنی انجری اور آئندہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ ۲۷؍سالہ فٹبالر، جو گزشتہ سیزن میں گھٹنے کی تکلیف کے باعث  ریئل  میڈرڈ کی جانب سے چار اہم میچز نہیں کھیل سکے تھے، اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 
ایمباپے کی فٹنیس کے حوالے سے شکوک و شبہات اس وقت ختم ہوئے جب اتوار کو ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں وہ ۶۴؍ ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے۔ ریال میڈرڈ نے یہ میچ ۲۔۳؍گولسے اپنے نام کیا، جس سے ایمباپے کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب ۱۰۰؍ فیصد فٹ ہیں اور سیزن کے بقیہ میچز کھیل کر ورلڈ کپ کے لیے خود کو بہترین فارم میں لانا چاہتے ہیں۔ 
فرانسیسی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایمباپے کو امریکہ میں شیڈول دو اہم دوستانہ میچوں کے لیے منتخب کر لیا ہے۔،بمقابلہ برازیل:۲۶؍ مارچ  بمقابلہ کولمبیا: ۲۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء۔

یہ بھی پڑھئے:کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی


یہ مقابلے اس لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ۲۰۲۶ء  کے ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ ایمباپے کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی اپنی ٹیم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور چین، ٹرمپ کی سخت ویزا پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثر، ویزا کی تعداد میں بڑی کمی: رپورٹ


واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے فرانس کو گروپ آئی  میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں فرانس کے ساتھ ناروے،سینیگال اورانٹرنیشنل پلے آف کا فاتح شامل ہیں۔کائلیان ایمباپے کی مکمل فٹنیس کے ساتھ واپسی نے نہ صرف فرانسیسی ٹیم بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کے لیے اطمینان کی لہر دوڑا دی ہے، جو انہیں ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر جادو بکھیرتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK