Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج کمار ہیرانی کی فلموں میں حالات حقیقی ویلن ہوتے ہیں: وکرانت میسی

Updated: June 23, 2026, 12:11 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے کہا ہے کہ فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلموں کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ان میں ولن کوئی شخص نہیں بلکہ حالات ہوتے ہیں۔

Vikrant Massey.Photo:INN
وکرانت میسی۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے کہا ہے کہ فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلموں کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ان میں ولن کوئی شخص نہیں بلکہ حالات ہوتے ہیں۔ جیو ہاٹ اسٹار پر۳؍ جولائی کو پریمیر ہونے جارہی سائبر کرائم کامیڈی ڈرامہ سیریز’’ پریتم اور پیڈرو‘‘ کے حوالے سے ناظرین میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: میسی نےسب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

راج کمار ہیرانی کے اشتراک سے بنائی گئی اس سیریز میں سنسنی، مزاح اور جذبات کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ کہانی ایک انوکھی جوڑی کے ارد گرد گھومتی ہے جو مختلف دلچسپ سائبر جرائم کے معاملات کے دوران اپنا سفرطے کرتی ہے۔ سیریز میں کام کرنے کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے وکرانت میسی نے کہاکہ راج کمار ہیرانی کی فلموں میں ویلن کبھی کوئی شخص نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ حالات ہوتے ہیں۔ ان کی فلموں میں ولن سے آپ کبھی حقیقی نفرت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ پیدائشی طور پر برے نہیں ہوتے، بلکہ زندگی کی مشکلات، حالات اور بے بسی کے لمحات انہیں ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں جن کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔ یہی انسانی نقطۂ نظر راج کمار ہیرانی کی فلموں کو منفرد بناتا ہے اور ناظرین کو کرداروں کے ساتھ جذباتی طور پر جوڑ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بائیکاٹ کے سبب فلم’چینی کم‘ کیلئےمیڈیا نے امیتابھ کی تصویر کشی ہی نہیں کی تھی


وکرانت میسی کے مطابق ہیرانی کی کہانی سنانے کی یہی انفرادیت ہے کہ انسانیت ہمیشہ مرکز میں رہتی ہے۔ ان کی فلموں کے کردار مکمل طور پر اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ حالات سے نبرد آزما عام انسان ہوتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کہانیاں ناظرین کے دلوں کو چھو لیتی ہیں۔ فلم ’’پریتم اور پیڈرو‘‘ کے پریمیر کے ساتھ ناظرین کو سنسنی، مزاح اور جذبات سے بھرپور ایک نیا تجربہ حاصل ہوگا۔ اس سیریز کے راز ۳؍ جولائی کو سامنے آئیں گے اور یہ خصوصی طور پر جیو ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK