• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمرتی مندھانا نے جنوبی افریقہ کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

Updated: October 10, 2025, 9:19 PM IST | Vishakhapatnam

ہندوستانی ویمنز ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر اسمرتی مندھانا نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیلنڈا کلارک کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

Smriti Mandhana.Photo:INN
اسمرتی مندھانا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی  ویمنز ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر اسمرتی مندھانا نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیلنڈا کلارک کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ویمنز ورلڈ کپ کے ۱۰؍ویں میچ میں ہندوستانی  ٹیم۵ء۴۹؍  اوورز میں ۲۵۱؍ رن بناکر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ ویمنز کو جیت کے لیے ۲۵۲؍ رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر اسمرتی مندھانا نے۳۲؍ گیندوں پر۲۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ 

انہوں نے ۸؍ویں اوور میں بونگا کھاکا کو چھکا لگا کر کیلنڈر ایئر میں۹۸۲؍ رن بنائے اور آسٹریلیا کی بلینڈا کلارک کا۹۷۰؍ رن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسمرتی مندھانا نے۲۰۲۵ء میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے۱۸؍ ون ڈے میچوں میں۷۶ء۵۷؍ کے اوسط سے۹۸۲؍ رن  بنائے ہیں اور وہ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رن  بنانے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:محمد صلاح کی بدولت مصر ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی

فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ ہیں جنہوں نے۲۰۲۲ء میں ۱۸؍ اننگز میں۸۸۲؍ رن بنائے تھے۔  نیوزی لینڈ کی ڈیبی ہاکلی چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے۱۹۹۷ء میں کیلنڈر ایئر میں۱۶؍ اننگز میں ۸۸۰؍رنز بنائے تھے، پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کی ہی ایمی اسیٹرتھ ویٹ ہیں جنہوں نے۲۰۱۶ء میں۱۴؍ اننگز میں۸۵۳؍ رن بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسمرتی مندھانا ون ڈے انٹرنیشنل میں۵۰۰۰؍ رن مکمل کرنے کے قریب ہیں، انہوں نے۱۱۱؍اننگز میں۰۶ء۴۷؍ کے  شاندار اوسط سے ۴۹۴۲؍ رن بنا ئے  ہیں جس میں ۱۳؍ سنچریاں اور ۳۲؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK