• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آریناسبالینکا اور کوکوگف وہان اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچیں

Updated: October 10, 2025, 10:06 PM IST | Wuhan

بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا اور امریکی نامور ٹینس اسٹار کوکوگف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

Aryna Sabalenka.Photo:INN
آرینا سبالینکا۔ تصویر:آئی این این

بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا اور امریکی نامور ٹینس اسٹار کوکوگف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ قزاخستان کی اسٹار کھلاڑی ایلینا ریبا کینا کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

ای ایس پی این کے مطابق ۲۷؍ سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈیڈ آرینا سبالینکا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا کو سیدھے سیٹوں  میں۰۔۲؍ سے شکست دی جبکہ امریکی ٹینس اسٹار کوکوگف نے ٹاپ ۸؍ میچ میں جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:اسمرتی مندھانا نے جنوبی افریقہ کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

چین کے شہر ووہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے جانے والے  ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ۲۷؍ سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈیڈ آرینا سبالینکا انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا کوسیدھے سیٹوں میں۳۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کرنہ صرف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا بلکہ ووہان اوپن میں مسلسل ۲۰؍ویں فتح سمیٹی۔سیمی فائنل میچ میں آرینا سبالینکا کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا سے ہوگا۔کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکہ کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈیڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو  سیدھے سیٹوں میں۳۔۶، ۰۔۶؍ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK