• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لینس کارٹ کے اسمارٹ گلاسیز ، یو پی آئی ادائیگی بغیر فون کے ممکن!

Updated: October 10, 2025, 10:14 PM IST | Mumbai

گلوبل فنٹیک فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں لینس کارٹ نے اپنے نئے ’’بی کیمرہ اسمارٹ گلاسیز‘‘ متعارف کروائے ہیں جو صارفین کو صرف عینک کے شیشوں کے ذریعے یوپی آئی ادائیگی کی سہولت فراہم کریں گے۔ یہ نیا فیچر فون یا پن کے بغیر ادائیگی کے عمل کو نہایت آسان، تیز اور محفوظ بنائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ گلاسیز واقعی اسمارٹ ثابت ہوں؟ فوٹوگرافی، ویڈیوگرافی، کالز یا نوٹیفکیشن کے علاوہ، اب لینس کارٹ آپ کے اسمارٹ گلاسیز میں ایک انقلابی خصوصیت لا رہا ہے، اور وہ ہے یو پی آئی ادائیگی۔ کمپنی ایک نئے ماڈل پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو صرف گلاسیز کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کرکے ادائیگی کرنے کی سہولت دے گا، وہ بھی فون کے بغیر۔یہ اعلان گلوبل فنٹیک فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں کیا گیا جہاں لینس کارٹ نے اپنے آنے والے ’’بی کیمرہ اسمارٹ گلاسیز‘‘ میں براہ راست یو پی آئیانضمام کی نمایاں خصوصیت پیش کی۔ صارفین ان گلاسیز کے ذریعے صرف کیو آر کوڈ اسکین کریں گے، اور تصدیق کے بعد ادائیگی مکمل ہوجائے گی — نہ فون کی ضرورت، نہ پن کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان پر سورج کی چمک کم ہورہی ہے: سائنسدانوں نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

لینس کارٹ کے مطابق، یہ گلاسیز آنے والے مہینوں میں لانچ کئے جائیں گے جن کا مقصد روزمرہ کی زندگی کو آسان اور جدید بنانا ہے۔ یو پی آئی فیچر کے ذریعے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو محفوظ طریقے سے گلاسیز سے لنک کر سکیں گے جبکہ وائس کمانڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی توثیق ممکن ہوگی۔ اس طرح صارفین کو خریداری کے دوران پن ٹائپ کرنے یا فون تلاش کرنے کی جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔ یہ ٹیکنالوجی این پی سی آئی کے ’’یو پی آئی سرکل فیچر‘‘ پر مبنی ہے، جو ویریبل ڈیوائسز کو حقیقی وقت میں محفوظ ڈجیٹل ادائیگیوں کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سمندروں کی بڑھتی سطح، عالمی جنوب میں ۱۰؍ کروڑ عمارتوں کو خطرہ: سائنسداں

اس ضمن میں لینس کارٹ کے سی ای او اور شریک بانی، پیوش بنسل نے کہا کہ ’’اسمارٹ گلاسیز کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ادائیگیاں بھی ان کے ذریعے ہموار اور محفوظ انداز میں ممکن ہوں۔ یہی ٹیکنالوجی مستقبل کے اسمارٹ لائف اسٹائل کی سمت ہے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک میٹا، گوگل یا ایپل جیسے بڑے ٹیک ادارے بھی اپنے ویریبل ڈیوائسز میں براہِ راست ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف نہیں کرا سکے ہیں۔ یو پی آئی فیچر کے علاوہ ’’بی کیمرہ اسمارٹ گلاسیز‘‘ میں اعلیٰ معیار کا پی او وی کیمرہ، بلٹ ان اے آئی فیچرز اور جدید ڈیزائن شامل ہیں جو صارفین کو فوٹوگرافی، نیویگیشن، اور تجارتی مقاصد کیلئے ایک ہمہ جہت اسمارٹ ویریبل فراہم کرتے ہیں۔ یہ مجموعہ — بصارت، ذہانت، اور ادائیگیوں — کا امتزاج مستقبل کے اسمارٹ ویریبلز کیلئے ایک نیا معیار طے کرے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK