میکسیکو کی فوج کے ہاتھوں ایک طاقتور ڈرگ کارٹل(منشیات مافیا) کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سیکوریٹی خدشات کے باعث متعدد اہم فٹ بال میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 23, 2026, 5:06 PM IST | Mexico City
میکسیکو کی فوج کے ہاتھوں ایک طاقتور ڈرگ کارٹل(منشیات مافیا) کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سیکوریٹی خدشات کے باعث متعدد اہم فٹ بال میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
میکسیکو کی فوج کے ہاتھوں ایک طاقتور ڈرگ کارٹل(منشیات مافیا) کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں سیکوریٹی خدشات کے باعث متعدد اہم فٹ بال میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے میزبان شہرگوادالا جارا کے قریب پیش آنے والے واقعہ اور اس کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ہائی لیول کے چار میچز ملتوی کیے گئے، جن میں میکسیکو کی پریمیئر لیگ لیگا ایم ایکس کے ساتویں راؤنڈ کے مقابلے بھی شامل ہیں۔ کوئریٹارو بمقابلہ ہواریز کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا۔خواتین کی لیگ کا چیواس اور امریکہ کے درمیان ہونے والا مقابلہ روک دیا گیا۔ میکسیکو اور آئس لینڈ کے درمیان بدھ کو شیڈول دوستانہ میچ بھی میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے منسوخ کر دیا ہے۔
جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے سربراہ نیمیسیو روبن اوسیگویرا سروانٹیس، جو ’’ایل مینچو‘‘ کے نام سے مشہور تھے، ریاست جالیسکو میں فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے اور میکسیکو سٹی منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ان کی ہلاکت کی خبر عام ہوتے ہی کارٹل کے اراکین نے ملک کی تقریباً ۱۲؍ ریاستوں میں گاڑیاں نذرِ آتش کیں اور اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ تنازع: پرکاش راج نے فش، بیف، پورک اور ویج پکوان شیئر کئے
جالیسکو کارٹل کو میکسیکو کا سب سے طاقتور گروہ سمجھا جاتا ہے، جس کے اراکین کی تعداد۱۹؍ ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسے’’ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دے رکھا ہے۔ حالیہ تشدد نے فٹ بال کے عالمی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ گوادالا جارا شہر جون میں فیفا ورلڈ کپ کے چار میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ ان میچوں میں میکسیکو، جنوبی کوریا، اسپین، یوروگوئے اور کولمبیا جیسی بڑی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ سیکوریٹی کی یہ غیر یقینی صورتحال ٹورنامنٹ کے انتظامی معاملات کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی النصر کے کھلاڑیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، رمضان کے روزے رکھے
دوسری جانب، اکاپولکو میں ہونے والا اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میکسیکن اوپن پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ منتظمین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل ہیں اور یہ اپنے مقررہ وقت پر معمول کے مطابق جاری رہے گا۔