Inquilab Logo

سورو گنگولی نے پارتھیو پٹیل کو ہندوستانی کرکٹ کا شاندار امبیسڈر قرار دیا

Updated: December 11, 2020, 10:45 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدرسورو گنگولی نے کہا کہ سابق وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل ہمیشہ ٹیم کی طرح کھیلے اور وہ ہندوستانی کرکٹ کے شاندار امبیسڈر ہیں

Parthiv Patel.Picture :INN
پارتھیو پٹیل ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدرسورو گنگولی نے کہا کہ سابق وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل ہمیشہ ٹیم کی طرح کھیلے اور وہ ہندوستانی کرکٹ کے شاندار امبیسڈر ہیں۔واضح رہے کہ پارتھیو پٹیل نے گزشتہ روز کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔یاد رہے کہ پارتھیو پٹیل نے سورو گنگولی نے کی کپتانی میں ہی ہندوستان کےلئے ڈیبو کیا تھا۔
  ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ پارتھیو پٹیل ہندوستانی کرکٹ کے شاندار امبیسڈر رہے ہیں۔وہ ہمیشہ ٹیم مین کے طور پر کھیلے اور ۱۷؍سال کی عمر میں جب انہوں نےبین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا تو ان کی کپتانی کرنا مجھے اچھا لگا تھا۔گنگولی نے مزید کہا کہ پارتھیو پٹیل کی محنت نے انہیں بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ میں کافی شہرت دلائی ہے۔ میں انہیں شاندار کریئر کےلئے مبارکباد دیتا ہوں اورمستقبل کےلئےنیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ رنجی ٹرافی کے فائنل میںانہوںنے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات نے پہلی بار رنجی ٹرافی کاخطاب حاصل کیا تھا۔۳۵؍ سال کے پارتھیو پٹیل نے ۱۹۴؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور ان میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱۱؍ ہزار ۲۴۰؍رن بنائے ہیں۔انہوںنے ۲۷؍ سنچریاں اور ۶۲؍ ہاف سنچریاں بنائی ہیں۔ان کی  شاندار کارکردگی کے بوتےپر گجرات نے۱۷۔۲۰۱۶ء میں پہلی بار رنجی ٹرافی خطاب حاصل کیا تھا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ پارتھیو پٹیل نے ہمیشہ جنون کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔انہوںنے ہندوستانی ٹیم کےلئے کئی بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کرکٹ میں ان کی شراکت اور کارکردگی نوجوانوں کو تحریک دیتی رہےگی۔ بی سی سی آئی ان کے اس ساندار سفر کےلئے مبارکباد دیتی ہے ۔ایک نوجوان کھلاڑی کرکٹ میں اپنا نام کرنا چاہتا تھا اور پٹیل نے ویسا کر دکھایا۔نہیں قومی ٹیم ،گجرات کی ٹیم اور آئی پی ایل ٹیموں کے لئے کی جانے والی شاندار کارکردگی کےلئے مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK