جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روانڈا کو بآسانی ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ میچ ایمبومبیلا اسٹیڈیم، صوبہ مپومالانگا میں کھیلا گیا۔
EPAPER
Updated: October 16, 2025, 5:48 PM IST | Cape Town
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روانڈا کو بآسانی ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ میچ ایمبومبیلا اسٹیڈیم، صوبہ مپومالانگا میں کھیلا گیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روانڈا کو بآسانی ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ میچ ایمبومبیلا اسٹیڈیم، صوبہ مپومالانگا میں کھیلا گیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیلنٹ مباتھا،اوسون اپولس اور ایویڈینس مکگوپا نے گول ایک،ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جن کی بدولت ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ءکے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقہ نے آخری بار۲۰۱۰ء میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی، جب وہ میگا ایونٹ کا میزبان ملک تھا۔ بلجیم سے تعلق رکھنے والے کوچ ہوگو بروس کی زیرِ نگرانی ٹیم نے گروپ سی میں ۱۰؍ میں سے۱۸؍ پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور نائیجیریا جیسے مضبوط حریفوں اور حیران کن ٹیم بینن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ جنوبی افریقہ کی چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت ہو گی۔
History made!
— Team South Africa (@OfficialTeamRSA) October 15, 2025
Bafana Bafana are heading to the 2026 FIFA World Cup! The dream lives on — South Africa, we’re going global!🌍
#BafanaBafana #TeamSA #WorldCup2026 pic.twitter.com/a6Zeb9NKor
اس سے قبل وہ ۱۹۹۸ء،۲۰۰۲ء اور ۲۰۱۰ء میں بھی ورلڈ کپ کھیل چکا ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیر برائے کھیل، فنون اور ثقافت گےٹن مکینزی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔ کھلاڑیوں نے دلیری، نظم و ضبط اور جذبے سے کھیل پیش کیا اور ثابت کر دیا کہ جب جنوبی افریقی قوم متحد ہو جائے تو کچھ بھی ممکن ہے۔انہوں نے کوچ ہوگو بروس، ان کے عملے اور ساؤتھ افریقن فٹبال اسوسی ایشن (ایس اے ایف اے ) کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے قوم کی سب سے بڑی امید کو پورا کر دکھایا ہے۔
میسی کی اربوں روپے مالیت کی حویلی غیر قانونی قرار
ارجنٹائنا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی ۱۰؍ ملین پاؤنڈ کی حویلی ایبئزا کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جسے جلد منہدم کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ۱۶؍ ہزار مربع میٹر کی یہ جائیداد میسی نے۲۰۲۲ءمیں سوئس تاجر فلپ امون سے خریدی تھی، جو اب قانونی تنازع کا شکار ہے۔ گزشتہ برس بھی اس جائیداد پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب موسمیاتی کارکن گروپ فیوٹورو ویجیٹل کی جانب سے یہاں توڑ پھوڑ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کی یہ حویلی اسپین کے علاقے ایبئزا کے مغربی ساحل پر واقع ہے، جس کا مناسب اجازت نامہ یا قبضے کا سرٹیفکیٹ ان کے پاس نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میسی اسے فروخت یا کرائے پر نہیں دے سکتے۔
میسی کی حویلی کا قانونی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں کچھ حصہ منہدم کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اگلے سیزن سے سعودی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے کے لیے پیشکش کو قبول کرلیا۔ میسی نے سعودی لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم وہ اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ کس کلب کی نمائندگی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے تیز رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب شائقین فٹبال سعودی اوراسٹار فٹبالر لیونل میسی کے مستقبل کے بارے میں بے چینی سے منتظر ہیں۔