• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو۳؍ وکٹ سے مات دے دی

Updated: October 10, 2025, 5:06 PM IST | New Delhi

این ڈی کلارک، کلوی ٹرائی آئن اور کپتان لورا ولفارٹ کی شاندار کارکردگی کے سبب جنوبی افریقہ نے جمعرات کو خواتین ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان کو ۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

South African Team.Photo:INN
جنوبی افریقی ٹیم۔ تصویر:آئی این این

این ڈی کلارک (۲؍ وکٹ/ناٹ آؤٹ ۸۴؍ رن)، کلوی ٹرائی آئن (۳؍ وکٹ/۴۹؍رن) اور کپتان لورا ولفارٹ (۷۰؍رن) کی شاندار کارکردگی کے سبب جنوبی افریقہ نے جمعرات کو خواتین ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان کو ۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

 


۲۵۲؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری جنوبی افریقہ کی بلے بازی ہندوستان کی گیندبازی کے سامنے ابتدا میں بے بس دکھائی دی۔ جنوبی افریقہ کا پہلا وکٹ تیسرے اوور میں تزمین  بِٹس (صفر) کے طور پر گرا، جسے کرانتی گوڑ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں امنجوت کور نے سونے لُس (۵؍ رن) کو آؤٹ کیا۔ ماریزان کیپ  کو اسنیہ رانا نے آؤٹ کیا۔ انیکا بوش (ایک) کو دپتی شرما نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ سَنولا جافٹا(۱۴؍ رن)  کو شری چرنی نے آؤٹ کیا۔
اس دوران کپتان لورا ولفارٹ ایک سرے پر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے رن بناتی رہیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی کلوی ٹرائی آئن نے ولفارٹ کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے۶۱؍ رن کی شراکت داری ہوئی۔۳۶؍ویں اوور میں کرانتی گوڑ نے ولفارٹ(۷۰؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔
۴۶؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر رانا نے ٹرائی آئن (۴۹؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ دوبارہ ہندوستان کے حق میں کر دیا۔ جنوبی افریقہ کا یہ وکٹ۲۱۱؍رن  کے اسکور پر گرا۔ اگلے اوور کی پہلی گیند پر این ڈی کلارک نے چھکا لگاکر اپنا نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد اگلی گیند پر انہوں نے دوبارہ چھکا لگاکر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
جنوبی افریقہ نے۵ء۴۸؍اوورس میں ۲۵۲؍ رن بنا کر میچ ۳؍ وکٹ سے جیت لیا۔ این ڈی کلارک نے۵۴؍ گیندوں پر ۵؍ چھکے اور۸؍ چوکے لگاکر۸۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ فاتح  اننگز کھیلی اور اس شاندار کارکردگی کے لیے انہیں `پلیئر آف دی میچ  کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ہندوستان کی جانب سے اسنیہ رانا اور کرانتی گوڑ نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے  جبکہ امن جوت کور، دپتی شرما اور شری چرنی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK