سنی لوس(۷۶؍رن)، نونڈومیسو شانگاسے (۵۵؍ رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز۔جنوبی افریقی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۴۰؍ رن سے مات دی
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 7:52 PM IST | New Delhi
سنی لوس(۷۶؍رن)، نونڈومیسو شانگاسے (۵۵؍ رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز۔جنوبی افریقی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۴۰؍ رن سے مات دی
سنی لوس(۷۶؍رن)، نونڈومیسو شانگاسے (۵۵؍ رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور این ملابا (۴؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو۴۰؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کر دی ہے۔
سنیچر کی شب کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے کپتان لورا وولفارٹ اور تیجمن برٹس کی اوپننگ جوڑی نے جنوبی افریقہ کے لیے پہلے وکٹ کے لیے۵۱؍ رن جوڑے۔۱۶؍ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے لورا وولفارٹ (۲۸) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔۱۹؍ویں اوور میں ایفی فلیکر نے تیجمن برٹس(۲۶؍رن)کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد نوندومیسو شانگاسے اور سن لوس کی جوڑی نے جنوبی افریقہ کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے۸۵؍ رن کی شراکت ہوئی۔۳۰؍ ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے نوندومیسو شانگاسے کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ نوندومیسو شانگاسے نے ۴۸؍گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۵؍رن بنائے۔ مریزانے کیپ (۳۲؍رن)، سینالو جفتا (۲) کو آؤٹ کیا۔۴۳؍ویں اوور میں عالیہ ایلن نے سنی لوس کو آؤٹ کیا۔ سن لوس نے۶۵؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں کی مدد سے ۷۶؍رن بنائے۔ اینری ڈرکسن (۳۷)، چلو ٹریون (۲۸) فلیچر کا نشانہ بنے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۰۹؍رن کا مشکل اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہیلی میتھیوز نے دو وکٹ حاصل کئے۔ کرشمہ رامہرک اور عالیہ ایلن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
۳۱۰؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کے خلاف۵۰؍ اوور میں۲۶۹؍ رن پر ڈھیر ہو گئی اور۴۰؍ رن سے میچ ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز نے سب سے زیادہ ۵۶؍ رن بنائے۔ شمائن کیمپ بیل نے ۵۳؍رن بنائے۔ شنیل ہنری (۳۹)، جیڈا جیمس (۱۸)، جینیلیا گلاسگو، اسٹیفنی ٹیلر اور کیانا جوزف ۱۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ ایفی فلیچر نے ناٹ آؤٹ۱۹؍رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کے لیے این ملابا نے۱۰؍ اوورس میں۳۳؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ کیپ نے ۶؍ اوور میں۴۲؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ آیندا ہلبی، نادین ڈی کلرک، چلو ٹریون، این شانگاسے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔