Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے ویسٹ انڈیز کو۴۰؍رنوں سے شکست دے دی

Updated: June 16, 2025, 2:29 PM IST | Agency | Cave Hill

فاتح ٹیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ونڈیز کیخلاف یکروزہ سیریز میں ایک ایک سے برابری حاصل کرلی۔

South African players celebrate after dismissing a West Indies batsman. Photo: INN
جنوبی افریقہ کی کھلاڑی ونڈیز کی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعدخوشی مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سنی لوس (۷۶)، نونڈومیسو شانگاسے (۵۵) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور این ملابا (۴؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے دوسرے یکروزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۴۰؍رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ۳؍ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ 
 ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے آتے ہوئے کپتان لارا وولفارٹ اور تیجمن برٹس کی افتتاحی جوڑی نے جنوبی افریقہ کیلئے پہلی وکٹ کیلئے۵۱؍ رن جوڑے۔ ۱۶؍ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے لارا وولفارٹ (۲۸) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ ۱۹؍ویں اوور میں ایفی فلیکر نے تیجمن برٹس (۲۶) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد نوندومیسو شانگاسے اور سن لوس کی جوڑی نے جنوبی افریقہ کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرےوکٹ کیلئے۸۵؍ ۸۵؍رنوں کی شراکت ہوئی۔ ۳۰؍ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے نونڈومیسو شانگاسے کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ نونڈومیسو شانگاسے نے ۴۸؍گیندوں میں ۴؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے (۵۵) رن بنائے۔ مریجانے کپ (۳۲)، سینالو جفتا (۲) کو آؤٹ کیا۔ ۴۳؍ویں اوور میں عالیہ ایلن نے سنی لوس کو آؤٹ کیا۔ سنی لوس نے ۶۵؍گیندوں میں ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۷۶؍رن بنائے۔ اینری ڈرکسن (۳۷)، چلو ٹریون (۲۸) فلیچر کا نشانہ بنیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ ۵۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۹؍رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر نے ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ہیلی میتھیوز نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کرشمہ رامہرک اور عالیہ ایلن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
 ۳۱۰؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم جنوبی افریقی گیندبازی اٹیک کے خلاف ۵۰؍اوور میں ۲۶۹؍رنوں پر ڈھیر ہو گئی اور ۴۰؍رن سے میچ ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز نے سب سے زیادہ ۵۶؍رن بنائے۔ شمائن کیمبل نے ۵۳؍ رن بنائے۔ شنیل ہنری (۳۹)، جیڈا جیمز (۱۸)، جینیلیا گلاسگو، اسٹیفنی ٹیلر اور کیانا جوزف (۱۷) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ ایفی فلیچر نے۱۹؍ ناٹ آؤٹ رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کے لئے این ملابا نے ۱۰؍ اوور میں ۳۳؍رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ماریزان کپ نے ۶؍ اوورمیں ۴۲؍ رن دے کر ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ا ہلبی، نادین ڈی کلرک، چلو ٹریون، این شانگاسے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK