یوئیفا ویمنز نیشنز لیگ (یونین آف یوروپین فٹبال اسوسی ایشن) کے فائنل میں میڈرڈ کے میٹروپولیٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے اسٹار کھلاڑی ایتنا بونماتی کی عدم موجودگی کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کی۔
EPAPER
Updated: December 03, 2025, 10:04 PM IST | Madrid
یوئیفا ویمنز نیشنز لیگ (یونین آف یوروپین فٹبال اسوسی ایشن) کے فائنل میں میڈرڈ کے میٹروپولیٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے اسٹار کھلاڑی ایتنا بونماتی کی عدم موجودگی کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کی۔
یوئیفا ویمنز نیشنز لیگ (یونین آف یوروپین فٹبال اسوسی ایشن) کے فائنل میں میڈرڈ کے میٹروپولیٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین نے اسٹار کھلاڑی ایتنا بونماتی کی عدم موجودگی کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کی۔ کلاڈیا پینا نے دو گول اسکور کیے جبکہ وکی لوپیز نے ایک خوبصورت کَرونگ شاٹ کے ذریعے برتری مستحکم کی۔ جرمنی چند مواقع بنانے کے باوجود اسپین کی سبقت توڑنے میں ناکام رہا۔اس کے ساتھ ہی اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم نے یوئیفا ویمنز نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
اسپین کو اپنی اسٹار کھلاڑی ایتنا بونماتی کی خدمات حاصل نہیں تھیں، جو اتوار کو ٹریننگ کے دوران بائیں پیر ٹوٹنے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئی تھیں۔ بونماتی، جنہوں نے اس سال یورپی چمپئن شپ میں جرمنی کے خلاف فیصلہ کن گول کیا تھا، وہ بارسلونا میں کامیاب سرجری کرا چکی ہیں۔
🏆 Sin dejar de luchar, de trabajar y de hacernos soñar: ¡LO HABÉIS VUELTO A HACER!
— Selección Española Femenina de Fútbol (@SEFutbolFem) December 2, 2025
¡¡𝗦𝗢𝗠𝗢𝗦 𝗖𝗔𝗠𝗣𝗘𝗢𝗡𝗔𝗦 𝗗𝗘 𝗟𝗔 #UWNL!!
✨ Esta es vuestra historia y nunca nos cansaremos de contarla.#LaFinalContigo | #JugarLucharYGanar pic.twitter.com/QQN0GcWgQI
بونماتی کی عدم موجودگی کے باوجود اسپین نے پہلے ہاف میں زیادہ بہتر مواقع پیدا کیے۔ کھیل کے آغاز میں ایسٹر گونزالیز نے شاٹ باہر مارا، جبکہ الیکسیا پوتیاس کی ہیڈر جرمن گول کیپر این-کاٹرن بیرگر نے شاندار انداز میں روک لیا۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں کلاڈیا پینا اسپین کی نمایاں کھلاڑی بن کر سامنے آئیں۔ انہوں نے ۶۱؍ویں منٹ میں باکس کے کنارے سے نیچی شوٹ کے ذریعے پہلا گول کیا۔بونماتی کی جگہ کھیلنے والی وکی لوپیز نے جرمن دفاع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کَرونگ شاٹ کے ساتھ اسپین کی برتری دوگنی کر دی۔جرمنی کے منتشر کھیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پینا نے ۱۶؍ منٹ قبل اپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے۱۰؍ امیر ترین فنکار جنہوں نے ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے
پنجاب ایف سی بمقابلہ ایسٹ بنگال
پنجاب ایف سی جے رام نیر اسٹیڈیم، فاتوَردا میں اے آئی ایف ایف سپر کپ ۲۰۲۵ء کے پہلے سیمی فائنل میں ایسٹ بنگال ایف سی کے خلاف فائنل کی راہ ہموار کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں سرفہرست رہی ہیں جس سے یہ میچ انتہائی اہم اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مقبول ترین ستارے :دو نئے ستاروں نے شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑدیا
پنجاب ایف سی نے گروپ مرحلے میں دو شاندار فتوحات کے ساتھ آٹھ میں سات پوائنٹس حاصل کیے اور آخری گروپ میچ میں بںگلور ایف سی کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا کر کارنامہ انجام دیا۔ ہید کوچ پانا گیوتیس دیلمپیریس نے کہاکہ ’’ایسٹ بنگال ایک تجربہ کار اور متوازن ٹیم ہے، ہر لمحے مکمل فوکس اور نظم و ضبط کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ ٹیم میں نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اہم کھلاڑیوں کی واپسی اور مؤثر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت نے پنجاب کو مضبوط بنایا ہے۔ ایسٹ بنگال کی ٹیم بھی تجربہ کار ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ تیار ہے، جس سے مقابلہ مزید سخت اور دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔یہ سیمی فائنل تاریخ رقم کرنے اور فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اہم مرحلہ ہے، اور فیصلہ کن لمحے اور عمدہ کھیل کے ذریعے ہی جیت کا تعین ہوگا۔