یوئیفا چیمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ٹوٹنہم ہاٹ سپر کو عبرت ناک شکست دیتے ہوئے ۲۔۵؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: March 11, 2026, 7:19 PM IST | Madrid
یوئیفا چیمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ٹوٹنہم ہاٹ سپر کو عبرت ناک شکست دیتے ہوئے ۲۔۵؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔
یوئیفا چیمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ٹوٹنہم ہاٹ سپر کو عبرت ناک شکست دیتے ہوئے ۲۔۵؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلش کلب کی دفاعی لائن اور گول کیپر کی سنگین غلطیوں نے ایٹلیٹیکو کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔
Big win at home ❤️🤍 pic.twitter.com/B5DM0UdIQg
— Atlético de Madrid (@atletienglish) March 10, 2026
ٹوٹنہم کے لیے یہ مقابلہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوا، جہاں کھیل کے ابتدائی ۲۲؍ منٹ کے اندر ہی وہ ۰۔۴؍گول کے خسارے میں جا چکے تھے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے جولین الواریز نے دو گول داغے، جبکہ مارکوس لورینٹے، انٹوائن گریزمین اور رابن لی نارمنڈ نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھئے:مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث سفری انتظامات مشکل:آئی سی سی
ٹوٹنہم کے عبوری کوچ ایگور ٹیوڈر نے تجربہ کار گول کیپر وِکاریو کی جگہ ۲۲؍ سالہ اینٹونن کینسکی کو میدان میں اتارا، لیکن یہ فیصلہ الٹا پڑ گیا۔ کینسکی کی غلطیوں کی بدولت ایٹلیٹیکو نے ابتدائی منٹوں میں ہی برتری حاصل کر لی۔ کھیل کے ۶؍ ویں منٹ میں لورینٹے نے پہلا گول کیا، جس کے بعد گریزمین اور الواریز نے یکے بعد دیگرے گول کر کے اسکور ۰۔۳؍گول کر دیا۔ محض ۱۷؍ منٹ بعد کینسکی کو میدان سے باہر بلا کر وِکاریو کو لایا گیا، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور لی نارمنڈ نے چوتھا گول کر کے ٹوٹنہم کی کمر توڑ دی۔
یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ: کشیدگی تیز، گرفتاریوں اور فوجی تیاریوں سے خطہ بے چین
اگرچہ پیڈرو پورو اور ڈومینک سولانکے نے گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی اور دوسرے مرحلے کے لیے امید کی ایک موہوم سی کرن برقرار رکھی، لیکن مجموعی طور پر ٹوٹنہم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ٹوٹنہم کو تمام مقابلوں میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور فی الحال ان کی تمام تر توجہ پریمیئر لیگ میں ریلیگیشن (نچلے درجے میں جانے) سے بچنے پر مرکوز ہے۔