اسپینش لیگ لا لیگا کے اہم میچ میں گیرونا فٹ بال کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو سخت مقابلے کے بعد۱۔۲؍گول سے شکست دے کر لیگ کی ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں لے لی۔
EPAPER
Updated: February 17, 2026, 7:01 PM IST | Barcelona
اسپینش لیگ لا لیگا کے اہم میچ میں گیرونا فٹ بال کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو سخت مقابلے کے بعد۱۔۲؍گول سے شکست دے کر لیگ کی ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں لے لی۔
اسپینش لیگ لا لیگا کے اہم میچ میں گیرونا فٹ بال کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو سخت مقابلے کے بعد۱۔۲؍گول سے شکست دے کر لیگ کی ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں لے لی۔
اس شکست کے بعد ریئل میڈرڈ بارسلونا کی جگہ ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ گیرونا کی فتح میں تھامس لیمر اور فران بیلٹران نے ایک ایک گول کر کے کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ اسٹاڈیون مونٹیلیوی، گیرونا میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم گیرونا کی ٹیم نے آخرکار ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ بارسلونا کی جانب سے واحد گول پاؤ کیوبارسی نے ۵۹؍ ویں منٹ میں اسکور کیا۔گزشتہ ہفتے کوپا ڈیل رے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں۰۔۴؍ کی بھاری شکست کے بعد یہ بارسلونا کے لیے دوسرا بڑا دھچکا ہے۔
❤️🔥 VICTÒRIIIAAAAAA D’ORGULL GIRONÍ! pic.twitter.com/cYq9VdhyEb
— Girona FC (@GironaFC) February 16, 2026
بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک کی ٹیم کے دفاع میں کمزوریاں دوبارہ نمایاں ہوئیں۔ یہ شکست بارسلونا کے لیے ایک اور دھچکا ہے، خاص طور پر اس ہفتے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں کوپا ڈیل رے میں ۰۔۴؍گول کی بھاری ہار کے بعد۔ دوسری جانب گیرونا کی یہ کامیابی ٹیم کو تنزلی کے خدشات سے محفوظ کرنے کے ساتھ حوصلے بھی بلند کر گئی ہے اور ٹیم کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا
ریو اوپن ٹینس: ڈوسن لاجووچ کی سیڈیڈ کھلاڑی کے خلاف اپ سیٹ فتح
برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں جاری ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سربیا کے کوالیفائر کھلاڑی ڈوسن لاجووچ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ٹاپ ۱۶؍ (پری کوارٹر فائنل) راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ جاکی ٹینس کلب میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ۳۵؍ سالہ سربین کھلاڑی ڈوسن لاجووچ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایونٹ کے ۷؍ ویں سیڈیڈ کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:سلیم خان لیلاوتی اسپتال داخل، سلمان خان شوٹنگ چھوڑ کر والد سے ملنے پہنچے
ڈوسن لاجووچ نے اپنے سے بہتر رینکنگ والے حریف کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، تاہم دوسرا سیٹ انتہائی کانٹے دار ثابت ہوا جو ٹائی بریکر تک گیا۔ اے ٹی پی ٹور کے زیرِ اہتمام اس ایونٹ میں شائقین کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لاجووچ کی اس فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے اگلے اہم مرحلے میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کا مقابلہ اب مزید مضبوط حریفوں سے ہوگا۔