• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن لیگ کا شاندار آغاز، پی ایس جی، لیور پول اور آرسنل کی فتح

Updated: September 11, 2026, 3:47 PM IST | Agency | London

یوئفا چمپئن لیگ کا آغاز  انتہائی شاندار رہا ۔ خطاب کی دوڑ میں شامل بڑے کلبوں نے پہلے ہی میچوں میں اپنے ارادے واضح کر دئیے ہیں۔

Ferran Torres scored 3 goals for PSG. Photo: INN
فیران ٹوریس نے پی ایس جی کیلئے ۳؍گول کئے۔ تصویر: آئی این این

یوئفا چمپئن لیگ کا آغاز  انتہائی شاندار رہا ۔ خطاب کی دوڑ میں شامل بڑے کلبوں نے پہلے ہی میچوں میں اپنے ارادے واضح کر دئیے ہیں۔ دفاعی چمپئن پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بڑی جیت درج کی تو بارسلونا نے بھی۵؍ گول داغ کر اپنا دبدبہ ثابت کیا۔ دوسری جانب آرسنل اور لیورپول کو فتح کیلئے جدوجہدکرنی پڑی لیکن دونوں ٹیمیں ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

پی ایس جی اور بارسلونا کی بڑی فتح

لگاتار تیسری چمپئن لیگ ٹرافی جیتنے کی مہم میں پی ایس جی نے شاندار آغاز کیا۔ ٹیم نے سوان براتسلاوا کیخلاف میچ میں ایک کے مقابلے ۶؍گول سے بڑی جیت درج کی۔ فیران ٹوریس نے اپنے پہلے ہی چمپئن لیگ میچ میں ہیٹ ٹرک لگا کر تہلکہ مچا دیا۔ عثمان ڈیمبیلے نے ٹیم کیلئے۲؍گول کئے اور اس کے بعد ٹوریس نے مورچہ سنبھالتے ہوئے ۳؍ گول کئے۔ فابیان روئیز نے بھی ایک گول کیا جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے سلیمان کامارا نے ایک گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھئے:یو ایس اوپن :گاف سیمی فائنل میں پہنچیں، زیوریو بھی آخری چار میں

دوسری طرف کیمپ ناؤ میں بارسلونا نے فئینورڈ کو ۵۔ایک سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ رافنہا نے ۲؍ گول کئے۔رافنہا نے میچ کے تیسرے منٹ میں ہی ٹیم کا کھاتہ کھول دیا تھا۔ کریم ادیمی نے پہلا ہاف ختم ہونے سے پہلے بارسلونا کی برتری کو دگنا کر دیا۔ رافنہا کے دوسرے گول اور  لامین یمال کی شاندار فری کک نے اسکور چار صفرکر دیا۔ سیم اسٹین نےفئینورڈکیلئے ایک گول کیا۔ گیبریل جیسس نے آخری گول کرکے بارسلونا کی ۵ ۔ایک سے فتح مکمل کر دی۔

لیورپول کا شاندار کم بیک 

لیورپول کو ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف سخت محنت کرنی پڑی ۔ اینفیلڈ میں مارکوس لورینٹے نے ۱۷؍ویں منٹ میں گول کر کے ایٹلیٹیکو کو برتری دلائی۔ اس کے بعد لیورپول نے زبردست واپسی کی۔ ڈومنک سوبوسلائی نے برتری کو برابر کیا جبکہ الیکسس میک ایلسٹرنے فیصلہ کن گول کر کے لیورپول کو دوایک سے فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:یورپی یونین میں پناہ کی درخواستیں ۲۰۲۱ء کے بعد کم ترین سطح پر

آرسنل کی جیت 

آرسنل نے اٹلی میں ناپولی کو ایک صفرسے ہرا کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی سخت رہا۔ آرسنل کی جانب سے بوکایوساکا اور مکیل میرینو نے مواقع بنائے جبکہ ناپولی کے کیون ڈی برون اور ماتیو پولیتانو کو بھی گول کرنے کے مواقع ملے۔ آرسنل نے دوسرے ہاف میں دباؤ بڑھایا اور ۷۵؍ویں منٹ میں کپتان مارٹن اوڈیگارڈ نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔ ان کا شاٹ گول پوسٹ کے اندر سے ہوتے ہوئے جال میں گیا اور یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK