Updated: October 14, 2025, 1:05 PM IST
|
Agency
| Yokohama
ہندوستانی کھلاڑی نے مصر کی حیا علی کو شکست دے کر کریئر کا ۱۱؍واں خطاب اپنے نام کیا۔
ہندوستانی اسکواش کھلاڑی جوشنا چنپا ایکشن میں۔ تصویر: آئی این این
۲؍ بار کی ایشیائی چمپئن ہندوستان کی جوشنا چنپا نے پیر کو ایک بار پھرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر کی حیا علی کو شکست دے کر جاپان اوپن ۲۰۲۵ءاسکواش ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔
پیر کے روز یہاں کھیلے گئے میچ میں ۳۹؍سالہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی نے تیسری سیڈ اور عالمی نمبر ۵۳؍مصر کی حیا علی کو۱۱۔۵،۱۱۔۹،۶۔۱۱،۱۱۔۸؍ سے شکست دے کر پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹ میں اپنی شاندارمہم کا اختتام کیا۔ یہ ان کے کریئر کا ۱۱؍واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔
واضح رہے کہ جاپان اوپن کے سیمی فائنل میں ہندوستان جوشنا چنپ نےا ،جن کی عالمی درجہ بندی ۱۱۷؍ہے،مصر کی رانا اسماعیل کو سیدھے گیم میں ۵۔۱۱،۱۔۱۱ڈ۷۔۱۱؍ سے ہراکر فائنل میں میں قدم رکھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جوشنا چنپا کی حیا علی سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں اسکواش کھلاڑی اس سال برمودا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں آمنے سامنے تھیں۔ جوشنا یہ میچ۱۱۔۸، ۱۰۔۱۲، ۵۔۱۱، ۱۱۔۹،۱۱۔۸؍ سے ہارگئی تھیں۔
سابق عالمی نمبر ۱۰؍اسکواش کھلاڑی جوشنا ہانگزو میں ۲۰۲۳ءکے ایشین گیمز کے بعد گھٹنے کی سرجری کے بعد شاندار واپسی کر رہی ہیں۔ وہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔
اس سال کے شروع میں جوشنا نے نوجوان اسٹار اناہت سنگھ کے ساتھ جون میں ایشیائی چمپئن شپ میں خواتین کا ڈبلز خطاب جیتا تھا۔ وہ انڈین اوپن کے سیمی فائنل میں بھی پہنچی، جہاں وہ اناہت سے ہار گئیں اور اناہت چمپئن بن گئیں۔