Inquilab Logo

سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Updated: September 16, 2023, 11:00 AM IST | Agency | Colombo

کوشل مینڈس اور سدیرا وکراما کی بدولت سری لنکا کی ۲؍وکٹ سے فتح۔

After the end of the match, the players of both teams shaking hands. Photo: INN
میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہاتھ ملاتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

کوشل مینڈس (۹۱؍رن) کی شاندار اننگز اور سدیرا سماراوکراما (۴۸؍رن) کے ساتھ سنچری شراکت کی مدد سے سری لنکا نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سانس روک دینے والے مقابلے میں پاکستان کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں داخل ہوا۔
سری لنکا نے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بارش کے بعد اتار چڑھاؤ سے بھرے میچ میں سری لنکا کے چرتھ اسالنکا (۴۹؍رن) کی آخری گیند پر آغاز کرنے والے زمان خان کی گیند پر چوکا لگا کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ اننگز کے۴۱؍ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے لگاتار ۲؍ گیندوں پر ۲؍ وکٹ لے کر میچ میں جوش و خروش پیدا کر دیا لیکن آخر کار سری لنکا ہی جیت گیا۔ ہندوستان اور دفاعی چمپئن سری لنکا کے درمیان فائنل میچ۱۷؍ ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے اب تک ۷؍ بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ سری لنکا نے ۶؍بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ میچ کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کو دو بار روکا گیا جس کی وجہ سے اوورس کی تعداد۴۲۔۴۲؍ اوورس کر دی گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے۴۲؍ اوورس میں ۷؍ وکٹوں پر۲۵۲؍ رن بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے۲۵۳؍ رن کا ہدف آخری اوور میں ۸؍وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سری لنکا کی جیت میں کوشل مینڈس نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ایک کنارے پر کھیلتے ہوئے اہم اننگز کھیلی۔ مینڈس اپنی تیسری ون ڈے سنچری کے قریب پہنچے اور افتخار کی گیند پر حارث کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے پہلے پاتھم نسانکا (۲۹؍رن ) کے ساتھ۵۷؍ رن کی شراکت کی جبکہ بعد میں سماراوکراما نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK