کپتان چامری اٹاپٹو کی شاندار ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رنوں کی اننگز کی بدولت سری لنکا کی خواتین ٹیم نے اتوار کو پاکستان کو ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کی خواتین کرکٹ مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی۔
EPAPER
Updated: September 21, 2026, 11:52 AM IST | Agency | Nagoya
کپتان چامری اٹاپٹو کی شاندار ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رنوں کی اننگز کی بدولت سری لنکا کی خواتین ٹیم نے اتوار کو پاکستان کو ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کی خواتین کرکٹ مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی۔
کپتان چامری اٹاپٹو کی شاندار ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رنوں کی اننگز کی بدولت سری لنکا کی خواتین ٹیم نے اتوار کو پاکستان کو ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کی خواتین کرکٹ مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے ۱۷۷؍رنوں کے جواب میں سری لنکا نے ۱۷ء۵؍اوور میں ۲؍ وکٹ پر ۱۷۸؍ رن بناکر کامیابی حاصل کی۔ ایمیشا دُلانی اور چامری اٹاپٹو نے پہلی وکٹ کیلئے ۳۶؍ رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں فاطمہ ثنا نے ایمیشا دُلانی کو ۲۷؍ رن پر بولڈ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:النصر نے لگاتار۹۴؍میچ میں گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا
اس کے بعد ہاسینی پریرا نے اٹاپٹو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کےلئے۹۵؍ رنوں کی شراکت کی۔ ۱۴؍ویں اوور میں ناشرا سندھو نے ۴۲؍ رن بنانے والی ہاسینی پریرا کو آؤٹ کردیا۔ پریرا نے اپنی اننگز میں ۳؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ اس کے بعد چامری اٹاپٹو نے ہرشیتا سماراوکرما کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے ناٹ آؤٹ ۴۷؍ رنوں کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔اٹاپٹو نے ۵۰؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رن بنائے جبکہ ہرشیتا سماراوکرما ۱۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۷؍رن بناکر واپس آئیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ۳۵؍ رنوں تک اس کے ۲؍ وکٹ گر گئے۔ گل فیروزہ صفر اور سائرہ جبیں ۱۷؍ رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد عائشہ ظفر نے شوال ذوالفقار کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان ۱۱۵؍رنوں کی شراکت ہوئی۔ ۱۷؍ویں اوور میں عائشہ ظفر ۴۰؍گیندوں پر ۷۱؍رن بناکر رن آؤٹ ہوگئیں، جس کے ساتھ یہ شراکت ٹوٹ گئی۔ ۱۹؍ویں اوور میں شوال ذوالفقار ۵۴؍رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ۱۷۷؍رن بنائے۔سری لنکا کی جانب سے سُگندھیکا کماری، اٹاپٹو اور کاویا کاوندی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔