Inquilab Logo

اسٹار فٹبال کھلاڑی نیمار برازیل کی ٹیم سے باہر

Updated: May 12, 2024, 1:06 PM IST | Agency | Rio de Janeiro

گھٹنے کی سنگین چوٹ سے صحت یاب ہو رہے نیمار کو کوپا امریکہ مہم کیلئے برازیل کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیمار اکتوبر میں اپنے بائیں گھٹنے میں کروسی ایٹ لگمنٹ کے ٹوٹنے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں اور ۳۲؍ سالہ کھلاڑی کو۲۰؍ جون سے امریکہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے فٹ ہونے کا بہت کم امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Star Football Player Neymar. Photo: INN
اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار۔ تصویر : آئی این این

گھٹنے کی سنگین چوٹ سے صحت یاب ہو رہے نیمار کو کوپا امریکہ مہم کیلئے برازیل کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیمار اکتوبر میں اپنے بائیں گھٹنے میں کروسی ایٹ لگمنٹ کے ٹوٹنے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں اور ۳۲؍ سالہ کھلاڑی کو۲۰؍ جون سے امریکہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے فٹ ہونے کا بہت کم امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ دونوں اپنے اپنے کلبوں میں خراب فارم اور انجریز سے نبرد آزما ہیں۔ برازیل اپنی کوپا امریکہ مہم کا آغاز۲۴؍ جون کو لاس اینجلس میں کوسٹاریکا کے خلاف کرے گا اور گروپ مرحلے میں پیراگوئے اور کولمبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔ 
برازیل کی ٹیم: گول کیپرس: ایلیسن (لیورپول)، ایڈرسن (مانچسٹر سٹی)، بینٹو (ایتھلیٹیکو پرانانس)۔ ڈیفنڈرس: ڈینیلو (یووینٹس)، یان کوٹو (گرونا)، گیلہم ارانا (اٹلیٹیکو مانیرو)، وینڈیل (پورٹو)، بیرالڈو (پیرس سینٹ جرمین)، مارکوئنہوس (پیرس سینٹ جرمین)، ایڈر ملیٹاو (ریئل میڈرڈ)، گیبریل میگالہیز۔ مڈ فیلڈرس: اینڈریاس پریرا (فلہم)، برونو گوماریس (نیو کیسل)، ڈگلس لوئیز (ایسٹن ولا)، جواؤ گومیز (واولور ہیمپٹن)، لوکاس پیکیٹا ( ویسٹ ہیم)۔ فارورڈس: اینڈریک (پالمیراس)، ایوانیلسن (پورٹو)، گیبریل مارٹینیلی (آرسنل)، رافینہا (بارسلونا)، ساونہو (گرونا)، روڈریگو (ریئل میڈرڈ)، وینیسیئس جونیئر (ریئل میڈرڈ)۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK