چنئی سپر کنگز کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا۱۸؍ سال کا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ فلیمنگ اور سی ایس کے انتظامیہ کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے بعد لیا گیا۔
EPAPER
Updated: July 13, 2026, 5:08 PM IST | Chennai
چنئی سپر کنگز کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا۱۸؍ سال کا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ فلیمنگ اور سی ایس کے انتظامیہ کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے بعد لیا گیا۔
چنئی سپر کنگز کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا۱۸؍ سال کا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ فلیمنگ اور سی ایس کے انتظامیہ کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے بعد لیا گیا۔ اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سی ایس کے کی مالکن روپا گروناتھ نے فرنچائز کے لیے فلیمنگ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’اسٹیفن فلیمنگ اس فرنچائز کے تقریباً پورے سفر کے دوران ہماری کوچنگ یونٹ کی جان رہے ہیں۔ تقریباً دو دہائیوں سے، انہوں نے ہماری شناخت، وژن اور بہترین کارکردگی کی کوشش کو شکل دینے میں مدد کی ہے۔ سپر کنگز فرنچائز کے تمام لوگوں کی طرف سے، ہم ان کی غیر متزلزل وابستگی، جذبے اور قیادت کے لیے ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بھلے ہی میدان پر ہمارا ساتھ سفر ختم ہو رہا ہے، لیکن وہ ہمیشہ ٹیم کی وراثت کا ایک اہم حصہ بنے رہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’جراسک پارک‘‘ کے اداکار سیم نیل کا ۷۸؍ سال کی عمر میں انتقال
فلیمنگ نے کہا’’کھیل کی دنیا میں ۱۸؍ سال ایک پوری زندگی کے برابر ہوتے ہیں۔چنئی سپر کنگز کے ساتھ گزارا گیا وقت میرے کوچنگ کریئر کا سب سے یادگار تجربہ رہا ہے۔ مجھے ان تمام چیزوں پر فخر ہے جو ہم نے حاصل کی ہیں۔ ہم نے مل کر یادگار جیت کا جشن منایا، مشکل لمحات کا سامنا کیا اور ایسی یادیں بنائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ سی ایس کے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی، اور میں آنے والے برسوں میں بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ فلیمنگ سب سے پہلے ۲۰۰۸ء میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ایک کھلاڑی کے طور پر سی ایس کے سے جڑے تھے اور اگلے ہی سال ہیڈ کوچ بن گئے۔ ۲۰۰۹ء سے ۲۰۲۶ء تک، مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مضبوط رشتہ بنانے والے فلیمنگ نے ٹیم کو لگاتار کامیابی دلائی۔ ان کی نگرانی میں فرنچائز نے پانچ آئی پی ایل خطابات اور دو چیمپئن لیگ ٹی ۲۰؍خطابات جیتے۔
یہ بھی پڑھئے:سنر نے زیوریو کو ہرا کر ومبلڈن کا خطاب برقرار رکھا
فلیمنگ کے دور کار میں سی ایس کے نے ریکارڈ ۱۲؍ بار پلے آف میں جگہ بنائی اور ۱۰؍ بار آئی پی ایل فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جس سے ٹورنامنٹ کی سب سے لگاتار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں سے ایک کے طور پر ان کی شناخت پکی ہوئی۔ سی ایس کے نے اپنا آخری خطاب ۲۰۲۳ء سیزن میں جیتا تھا، جبکہ اس سے پچھلے سال وہ نویں مقام پر رہے تھے۔ ۲۰۲۴ءسیزن میں وہ پانچویں مقام پر رہے اور ۲۰۲۵ء میں سب سے نیچے رہے۔ اس سال کی شروعات میں بھی ان کی کارکردگی خراب رہی اور وہ آٹھویں مقام پر رہے۔ اس دوران، فلیمنگ نے ایس اے۲۰؍ اور ایم ایل سی میں بھی سپر کنگز ٹیموں کو کوچنگ دی۔