• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: احتجاج کے پیش نظر دکانداروں نے مدافعتی ہتھیاروں کا ذخیرہ کیا: رپورٹ

Updated: October 23, 2026, 6:12 PM IST | Paris

ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں احتجاج کے پیش نظر دکانداروں نے ہتھیاروں کا ذخیرہ کر لیا، توقع ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جمعہ کو ہائی اسکول یونینوں سے ملاقات کریں گے۔

A scene from the protests in France. Image: X
فرانس احتجاج کی ایک تصویر۔ تصویر: ایکس

ایک رپورٹ کے مطابق پیرس میں دکانداروں نے خود دفاعی ہتھیاروں کا ذخیرہ کر لیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں منصوبہ بند مظاہرے پرتشدد ہو سکتے ہیں۔فرانسیسی دارالحکومت میں بندوق کی دکانوں نے دی ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے لوٹ مار سے اپنے اسٹورز کی حفاظت کے لیے بے چین دکانداروں کی جانب سے ’’مرچ اسپرے‘‘ اور دفاعی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا ہے۔توقع ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ہفتے کے آخر میں متوقع بدامنی کو ختم کرنے کی کوشش میں جمعہ کو ہائی اسکول یونینوں سے ملاقات کریں گے۔وہ  صدارتی محل میں ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کی انجمنوں سے حالیہ ہنگامہ آرائی کے بنیادی خدشات اور مطالبات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس کے بعد یونان میں بھی احتجاج شروع، اسکولوں میں۱۵؍ ہزار ٹیچروں کی کمی

واضح رہے کہ احتجاج گزشتہ ماہ اسکولوں میں خراب حالت کےخلاف شروع ہوا ، جس میں طلبہ اساتذہ کی کمی، بھیڑ بھری کلاس روم اور بوسیدہ انفراسٹرکچر سے ناراض تھے۔اس کے بعد سے وہ ملک گیر ریلیوں میں تبدیل ہو گئے ہیں، جو گزشتہ ہفتے کے آخر میں فسادات، توڑ پھوڑ، آتش زنی اور لوٹ مار میں بدل گئے۔بعد ازاں میکرون نے جمعرات کو یونینوں کے زیر اہتمام نہ ہونے والے تمام مظاہروں پر پابندی لگانے کا عہد کیا، جبکہ پیرس نے اپنے رات کے کرفیو کو پیر تک بڑھا دیا، لیکن ہفتے کے آخر میں اب بھی بڑے پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔دریں اثناءاکتوبر میں فرانسیسی کاروباری سرگرمی غیر متوقع طور پر سکڑ گئی،یہ فرانسیسی اشیا اور خدمات کی مانگ میں مئی کے بعد سے سب سے تیز کمی کی عکاسی کرتا ہے، جسے سروے میں شامل کاروباروں نے بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور معاشی دباؤ سے جوڑا۔جبکہ موسم بہار میں صدارتی انتخابات سے قبل سڑکوں پر احتجاج کی لہروں نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ علاوہ ازیں فرانسیسی حکومت کے مالی حالات ٹھیک کرنے کی غرض سے قرض لینے کی صلاحیت کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بندکردی گئیں

دریں اثناء فرانس کے دوسرے اور تیسرے بڑے شہروں مارسیل اور لیون میں ہفتہ کے لیے منصوبہ بند تمام احتجاجوں پر اب پابندی لگا دی گئی ہے۔لیکن تازہ مظاہرے پہلے ہی وہ شکل اختیار کر رہے ہیں جسے حکام ایک اورغیر مستحکم ویک اینڈ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔اسی دوران طلبہ کی یونین نے سنیچر کو احتجاج کی اپیل کی ہے۔تاہم پیرس میں کاروباروں نے تشدد کی صورت میں اپنی دکانوں کی کھڑکیوں پر تختے لگانا شروع کر دیے ہیں۔ لگژری گڈز گروپ ہرمز نے کہا کہ اس نے اپنے فرانسیسی اسٹورز پر سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔دوسری جانب شمالی شہر اورلینز میں حکام ممکنہ بدامنی کے لیے تیار ہیںکیونکہ انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی کو سالانہ اجلاس منعقد کرناہے اور یونینوں اور بائیں بازو کے گروپوں نے مظاہروں کا منصوبہ بنایا ہے۔جبکہ پیرس میں جمعرات کے لیے بلائے گئے طلبہ کے احتجاج پر ابتدائی طور پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن آخر کار اسے آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی، حالانکہ غیر مجاز اجتماعات کی توقع میں ٹرانزٹ حکام نے وسطی پیرس میں میٹرو اسٹیشنوں کو بہرحال بند کر دیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK