انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن کو ٹیم میں واپس بلایا ہے۔
EPAPER
Updated: June 22, 2026, 7:02 PM IST | London
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن کو ٹیم میں واپس بلایا ہے۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن کو ٹیم میں واپس بلایا ہے۔ انگلینڈ نے اسٹوکس اور ایٹکنسن کے ۱۵؍ رکنی اسکواڈ میں لوٹنے کے بعد سونی بیکر، جیمز ریو اور ہنری کروکومبے کو ریلیز کر دیا ہے۔ بیکر اور ریو نے دی اوول میں اپنا ٹیسٹ آغاز کیا تھا، جہاں انگلینڈ کو۲۵۳؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ہی اثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے۔ بیکر نے۱۶۱؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ لیے جبکہ ریو نے بھی ۲۴؍رن اور ۱۵؍ رن بنائے اور وکٹ کیپنگ میں بھی دشواری کا سامنا کیا۔ ٹیم میں جارڈن کاکس کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران کا لاس اینجلس کے نام شکریہ کا پیغام
برینڈن میکولم نے دوسرے ٹیسٹ کے بعد تصدیق کر دی تھی کہ اسٹوکس تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کرنے کے لیے لوٹیں گے۔ اسٹوکس اور ایٹکنسن کو دی اوول ٹیسٹ کے لیے انتخاب کے اہل نہیں مانا گیا تھا، کیونکہ لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کی جیت کے بعد دونوں نے ٹیم پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔ ای سی بی کی جانچ میں اب یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اسٹوکس اس واقعہ میں ملوث نہیں تھے‘‘ اور’’انہوں نے نائٹ کلب کے واقعے کو دیکھا بھی نہیں تھا‘‘جبکہ ایٹکنسن ’’بغیر کسی اکساوے کے ہوئے حملوں کے شکار تھے اور انہوں نے کسی طرح کا ردعمل نہیں دیا۔‘‘ الگ سے کرکٹ ریگولیٹر نے بھی پایا کہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کوئی معاملہ نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھئے:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کا پہلے ہفتے ۷۶؍ کروڑ کا کاروبار
ای سی بی کے بیان میں کہا گیا’’نائٹ کلب میں ہوئے پرتشدد واقعہ کے لیے کھلاڑیوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اسٹوکس کسی بھی جھگڑے میں ملوث نہیں تھے اور انہوں نے کسی واقعہ کو دیکھا بھی نہیں تھا۔ ای سی بی کے پاس موجود شواہد بتاتے ہیں کہ ایٹکنسن بغیر کسی اکساوے کے ہوئے حملوں کے شکار تھے اور انہوں نے دونوں مواقع پر جوابی ردعمل نہیں دیا۔ فیصلہ کن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ تقریباً وہی ہے، جو لارڈز ٹیسٹ کے لیے تھا، بس ریو کی جگہ کاکس ٹیم میں شامل ہیں۔ جیمی اسمتھ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد پیٹرنٹی لیو سے لوٹ آئے ہیں، جبکہ اولی رابنسن بھی فٹ ہیں۔ دی اوول ٹیسٹ میں پانچ تبدیلیاں کرنے کے بعد انگلینڈ ناٹنگھم میں انہی تبدیلیوں کو الٹ سکتا ہے۔ اسٹؤکس آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کا توازن بنائیں گے، جبکہ شعیب بشیر اہم اسپنر کا کردار ادا کریں گے۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اس طرح ہے: بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ۔