Inquilab Logo

سن رائزرس نے ایس اے ۲۰؍ کا خطاب جیتا

Updated: February 12, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Johnsburg

ایسٹرن کیپ کی ٹیم نے ڈربن کو یکطرفہ انداز میں فائنل میں شکست دے دی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سن رائزرس ایسٹرن کیپ نے مسلسل دوسری بارایس اے ۲۰؍ ٹائٹل جیت لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرس نے۲۰؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں پر۲۰۴؍ رن بنائے۔ مارکو جینسن نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ سن رائزرس ایسٹرن کیپ نے ڈربن سپر جائنٹس کو۸۹؍ رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار جنوبی افریقہ۲۰؍ کا ٹائٹل جیت لیا۔ 
سن رائزرس نے لیگ کے پہلے سیزن میں بھی فتح حاصل کی تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرس نے۲۰؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں پر۲۰۴؍ رن بنائے۔ جواب میں ڈربن کی ٹیم۱۷؍ اوورس میں ۱۱۵؍  رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تیز گیند باز جینسن نے ۴؍ اوور میں ۳۰؍ رن دے کر۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے لیگ میں سب سے زیادہ۲۰؍ وکٹ حاصل کئے۔ سب سے پہلے، سن رائزرس کے بلے بازوں نے نیو لینڈس اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا خوب تفریح ​​کیا۔ کپتان ایڈن مارکرم نے۲۶؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۴۲؍ رن بنائے۔ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے ٹام ایبل نے ۳۴؍ گیندوں پر ۵۵؍ رن بنائے جس میں ۸؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے۳۰؍ گیندوں کی اننگز میں ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر۵۶؍ رن بنائے۔ ڈربن کیلئے کپتان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج نے ۴؍ اوور میں ۳۳؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے لیکن ان کے علاوہ دیگر گیند باز وکٹوں کیلئے ترستے رہے۔ سن رائزرس کے اوپنرس جارڈن ہرنن۴۲؍ رن) اور ایبل نے دوسر ے وکٹ کی شراکت میں ۹۰؍ رن جوڑے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK