ایشیا کپ میں شاندار جیت کے بعد ہندوستانی ٹی ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوری میچ فیس ہندوستانی مسلح افواج اور پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کریں گے۔
EPAPER
Updated: September 29, 2025, 2:10 PM IST | Dubai
ایشیا کپ میں شاندار جیت کے بعد ہندوستانی ٹی ۲۰؍ کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوری میچ فیس ہندوستانی مسلح افواج اور پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا۔ فتح کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ دریں اثنا، ہندوستانی ٹی ۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوری میچ فیس ہندوستانی مسلح افواج اور پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کریں گے۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد سوریہ کمار یادو نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس ٹورنامنٹ کیلئے اپنی پوری میچ فیس (تمام میچز) ہندوستانی فوج کو عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم انہوں نے ٹرافی محسن نقوی سے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے انہیں نہیں بتایا، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی کی مستحق ہے۔
एशिया कप जीतने के बाद कप्तान सूर्यकुमार यादव की बड़ी घोषणा
— Abhay Pratap Singh (बहुत सरल हूं) (@IAbhay_Pratap) September 28, 2025
- मैं Asia Cup के सभी 7 मैचों की अपनी मैच फीस भारतीय सेना मो दान करता हूं
कप्तान का एक बेहतरीन निर्णय है ये@adgpi है, तभी तो हम हैं🙏🏻 pic.twitter.com/8A9CNathVl
انہوں نے کہا کہ اپنے تمام کرکٹ کریئر میں مَیں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی چمپئن ٹیم کو ٹرافی حاصل کرتے ہوئےنہ دیکھا جائے، اور یہ بہت مشکل سے حاصل کی گئی ٹرافی تھی، یہ آسان نہیں تھا، ہم نے لگاتار دو دن میچ کھیلے، مجھے لگا کہ ہم واقعی اس کے مستحق ہیں۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ ہندوستان کی جیت کے بعد، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک بیان جاری کیا جس میں ہندوستانی ٹیم کیلئے۲۱؍ کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا، ’’ہم ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ ہم سپر۴؍ گروپ مرحلے اور فائنل میں پاکستان کو شکست دینے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تینوں میچ یک طرفہ تھے، اور ہم اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں اپنی ٹیم اور کرکٹ کے میدان پر ان کی عمدہ کارکردگی پر بہت فخر ہے۔ ہماری مسلح افواج نے بارڈر پر ایسا ہی کیا ہے، اب دبئی میں بھی وہی دہرایا گیا ہے۔ تو یہ ایک شاندار لمحہ ہے، ہم نے ہندوستانی ٹیم کو اکیس کروڑ روپے کا نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کھلاڑیوں اور تمام معاون عملے میں تقسیم کیا جائے گا۔