آر سی بی کے گیند باز نے کہا:کوچ نے بتایا تھا کہ مجھے اسٹمپ کو مارنا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں گوگلی، لیگ بریک یا فلیپرکر رہا ہوں۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 1:50 PM IST | Agency | New Delhi
آر سی بی کے گیند باز نے کہا:کوچ نے بتایا تھا کہ مجھے اسٹمپ کو مارنا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں گوگلی، لیگ بریک یا فلیپرکر رہا ہوں۔
آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے کوالیفائر وَن میچ میں، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کو نیو چنڈی گڑھ میں۸؍ وکٹ سے شکست دے کر۲۰۱۶ء کے بعد پہلی بار فائنل میں رسائی کی۔ جیت کا ایک اہم سبب لیگ اسپنر سویش شرما کی شاندار کارکردگی تھی۔ انہوں نے۱۷؍ رن دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ میچ کے بعد سویش نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کوچیز کے ایک منتر کو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں مسلسل کوچیز کا تعاون حاصل رہا اور انہیں اسٹمپ کو مارنے پر توجہ دینے کو کہا گیا۔
سویش نے میچ کے بعد کہاکہ `کوچ نے مجھے صرف ایک بات بتائی ہے، مجھے اسٹمپ کو مارنا ہے، چاہے میں گوگلی، لیگ بریک یا فلیپر پھینکوں۔ اس لیے میں اسٹمپ پر زیادہ سے زیادہ گیندیں مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پچ سے کچھ مدد ملی۔ مجھے لگتا ہے کہ اسی لیے میری گوگلی کو سمجھنا آسان نہیں تھا۔
حملے پر آتے ہوئے جب پنجاب پہلے ہی۵؍ وکٹ پر۵۹؍رن پر جدوجہد کر رہا تھا، سویش نے مضبوط آغاز جاری رکھا۔ ان کی دوسری گیند، ایک اچھی طرح سے پھینکی گئی گوگلی نے ششانک سنگھ کو دھوکہ دیا، جو لائن کے اس پار ایک بڑا سوئنگ کھو بیٹھے۔ اس سے قبل انہوں نے اسٹوئنس کو بولڈ کیا تھا۔ مشیر خان کو پنجاب کنگز کے امپیکٹ پلیئر کے طور پر کریز پر بھیجا گیا۔ لیکن نوجوان کا پہلا آئی پی ایل میچ مایوس کن رہا اور سویش نے اسے صرف ۳؍ گیندوں بعد ایک اور گوگلی پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔
فارم حاصل کرنے کیلئے میدان اچھی جگہ :جوش
انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے کوالیفائر میچ میں شاندار واپسی کرنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ فارم حاصل کرنے کیلئے میدان پر کھیلنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اور ان کا تجربہ اگلے ماہ جنوبی افریقہ ٹیم کے خلاف ورلڈ ٹی سی ڈبلیو کے فائنل میں کام آئے گا۔
کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ہیزل ووڈ نے ایک ماہ بعد آئی پی ایل میں واپسی کی لیکن ان کی کارکردگی میں نفاست کی کوئی کمی نہیں تھی۔ انہوں نے۳ء۱؍ اوور میں۲۱؍رن پر ۳؍ وکٹ لے کر پنجاب کنگز کے خلاف آر سی بی کی ۸؍ وکٹ سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آر سی بی کی ٹیم ۲۰۱۶ء کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ ہیزل ووڈ کی کارکردگی بھی جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈس میں۱۱؍ جون سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل ان کی بہتر تیاریوں کا اشارہ ہے۔
۲۷؍ اپریل کے بعد پہلی بار آر سی بی کے لئے کھیلنے والے ہیزل ووڈ نے کہاکہ ’’ `مجھے بولنگ کرنی ہے، آپ جانتے ہیں کہ میں دنیا میں جہاں بھی ہوں، مجھے اس میچ (ڈبلیو ٹی سی فائنل) کے لئے تیار ہونے کے لئے بولنگ کرنی ہوگی۔ میرے خیال میں اس سے بہتر جگہ (میچ کھیلنے کے لیے) میدان پر کوئی نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ آپ کو ٹیسٹ کیلئے وقتاً فوقتاً زیادہ بولنگ کرنی ہوگی اور زیادہ گھنٹے ٹریننگ کرنی ہوگی۔ میچ کیلئے فارم میں آنے کیلئے آئی پی ایل سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہیزل ووڈ کو ٹیسٹ میچ کا بولر سمجھا جاتا تھا لیکن انہو ںنے ٹی ۲۰؍ میں بھی اچھا مظاہرہ کیا۔