امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر امن معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ یوکرین تنازع سے آگے بڑھ کر پورے یورپ کو بھی اس میں شامل کر سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 4:13 PM IST | Agency | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر امن معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ یوکرین تنازع سے آگے بڑھ کر پورے یورپ کو بھی اس میں شامل کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر امن معاہدے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ یوکرین تنازع سے آگے بڑھ کر پورے یورپ کو بھی اس میں شامل کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ،’’ایک معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ ایک بڑا معاہدہ ہوگا اور اس میں صرف یوکرین نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ چیزیں شامل ہوں گی۔ میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ اس میں پورا یورپ شامل ہو سکتا ہے۔ یہ ایک بڑا اور شاندار معاہدہ ہوگا اور ہر کوئی اس سے خوش ہوگا۔‘‘
روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی بات چیت ۱۰؍ اور۱۱؍ نومبر کو ابوظہبی میں ہونے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فریق کی جانب سے صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس بات چیت میں شامل ہوں گے۔
امریکی ایلچی کشنر نے اگلے ہفتے ابوظہبی میں ہونے والی سہ فریقی بات چیت سے پہلے امریکہ کی امن حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے عملی اور باہمی رضامندی سے طے کئے گئے اقدامات کی سمت میں کام کرے گا، جن سے مستقبل میں تنازع کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ امریکی منصوبے کے اہم نکات میں یوکرین کے لئے سلامتی کی ضمانتیں اور یورپ کے لئے وسیع تر حفاظتی نظام تیار کرنا شامل ہے۔