Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: ریکارڈز کی بارش،کئی نئے سنگِ میل قائم

Updated: March 09, 2026, 9:58 PM IST | Ahmedabad

آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء یادگار لمحات اور ریکارڈ ساز اعداد و شمار کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

Team India.Photo: X
ہندوستانی ٹیم۔ تصویر:ایکس

آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء  یادگار لمحات اور ریکارڈ ساز اعداد و شمار کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔  نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں  ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ رواں ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ ۲۰؍ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور مجموعی طور پر۵۵؍ میچز کھیلے گئے۔ 
ایونٹ میں ۷؍ سنچریز اور ۸۶؍ نصف سنچریز سمیت مجموعی طور۱۷۵۸۲؍ رنز بنے جن میں سے۳۲۷۰؍ رنز اننگز کے آخری تین اوورز میں بنے۔ پہلے پاور پلے میں ۵۴۱۱؍ رنز بنے جبکہ فری ہٹ کے اوپر ۱۰۱؍ رنز بنے۔  ایونٹ میں ۷۸۰؍ چھکے اور ۱۴۳۴؍ چوکے لگائے گئے یعنی مجموعی طور پر۱۰۴۱۶؍ رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے۔ جن میں سے ۵۷۳۶؍ رنز چوکوں اور ۴۶۸۰؍ رنز چھکوں کی مدد سے بنائے گئے۔ 


ہندوستان کے جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتھی  ۱۴۔۱۴؍وکٹ حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں تاپ پر رہے۔  ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرد کو حاصل ہوا جنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ۲۰؍ رنز کے عوض ۵؍وکٹ حاصل کئے۔بولنگ ریکارڈز کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر ۱۲۰۵۹؍ گیندیں کرائی گئیں جن میں ۴۶؍ نوبالز اور ۴۲۹؍ وائیڈ گیندیں بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ میں تنخواہ کا فرق صنفی بنیاد پر نہیں ہے: سیف علی خان

 بولنگ میں ۵۳؍ فیصد فاسٹ بولرس اور۴۷؍ فیصد اسپنرز کا استعمال کیا گیا۔ بولرز نے مجموعی طور پر ۱۴؍ میڈن اوورز کروائے اور۶۹۹؍ وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ۲؍ سنچریز کی مدد سے ۳۸۳؍ رنز بناکر نہ صرف ٹاپ اسکورر رہے بلکہ ٹی  ۲۰؍ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:چیمپئن لیگ: نیو کیسل بمقابلہ بارسلونا، نیو کیسل کے لیے تاریخ رقم کرنے کا موقع

رواں ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز کنیڈا کے یوراج سامرا کو حاصل ہوا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۱۰؍ رنز کی اننگز کھیلی۔  رواں ایونٹ میں ۹۵؍ مرتبہ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔  فیلڈنگ پر نظر ڈالی جائے تو۴۸۵؍ کیچز پکڑے گئے جبکہ ۱۱۰؍ ڈراپ کیے گئے۔ اس کے علاوہ ۱۲۳؍ بلے باز بولڈ ہوئے، ۳۲؍ ایل بی ڈبلیو، ۳۹؍ رن آؤٹ اور۲۰؍ دیگر طریقے سے آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK