ہندوستانی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عرشدیپ سنگھ پر اتوار کے روز احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول وَن کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا ۱۵؍ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2026, 7:06 PM IST | Dubai
ہندوستانی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عرشدیپ سنگھ پر اتوار کے روز احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول وَن کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا ۱۵؍ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عرشدیپ سنگھ پر اتوار کے روز احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول وَن کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا ۱۵؍ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:انڈین ویلز: جوکووچ سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
آئی سی سی کے بیان کے مطابق عرشدیپ سنگھ نے ضابطہ اخلاق کی دفعہ ۹ء۲؍ کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند پھینکنے سے متعلق ہے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے۱۱؍ویں اوور میں، عرشدیپ نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند کو جارحانہ انداز میں بلے باز ڈیرل مچل کی طرف پھینکا، جو ان کے پیڈز پر جا لگی۔جرمانے کے ساتھ ساتھ عرشدیپ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ۲۴؍مہینوں میں یہ ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔ عرشدیپ سنگھ نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو تسلیم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز، ۹؍ ماہ کا انتظار ختم
لیول وَن کی خلاف ورزی پر کم از کم آفیشیل سرزنش اور زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا ۵۰؍ فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی ۲۴؍ ماہ کے اندر ۴؍ یا اس سے زیادہ ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے، تو اسے ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے/ٹی ۲۰؍ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔