پاکستان حکومت نے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف طے شدہ میچ کھیلنے کے لیے اپنی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو اجازت دے دی ہے۔ یہ مقابلہ ۱۵؍ فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
EPAPER
Updated: February 10, 2026, 12:02 PM IST | Karachi
پاکستان حکومت نے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف طے شدہ میچ کھیلنے کے لیے اپنی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو اجازت دے دی ہے۔ یہ مقابلہ ۱۵؍ فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے اپیل کی تھی کہ اس کا ہندوستان کے خلاف میچ کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے، لیکن آئی سی سی نے بی سی بی کی اپیل مسترد کر دی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شامل کر لیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان حکومت نے پہلے ٹیم کو ہندوستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی ہدایت دی تھی تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے، لیکن آئی سی سی کی جانب سے ہندوستان کے میچ کے بائیکاٹ کی پاکستان کی دھمکی پر سخت مؤقف اختیار کیے جانے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور سری لنکا حکومت کی جانب سے پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کے بعد، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مردوں کی ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان حکومت نے کہا ہے کہ اس نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے پیش نظر اپنی ٹیم کو ۱۵؍ فروری کا میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔پاکستان حکومت نے کہا کہ ’’پاکستان حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو بھیجی گئی باضابطہ درخواستوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے حمایت کے پیغامات کا جائزہ لیا ہے۔ ان پیغامات میں حالیہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے میں پاکستان کی قیادت سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان پر بھی غور کیا۔ برادر ملک کی جانب سے ظاہر کی گئی گہری قدردانی کو نہایت گرمجوشی سے قبول کیا گیا ہے۔ پاکستان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ نے کنیڈا کو۵۷؍ رنز سے شکست دی
بیان میں مزید کہا گیاکہ ’’اتوار کی شام وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اپنی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ خصوصاً مشکل اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئےَ:سائی مانجریکر ’’دی انڈیا ہاؤس ‘‘کی شوٹنگ کے تعلق سے پُر جوش
پیر کی رات پاکستان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’کثیرالجہتی مشاورت کے نتائج اور دوست ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان حکومت پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنے طے شدہ میچ کے لیے ۱۵؍ فروری۲۰۲۶ء کو میدان میں اترے۔‘‘