• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: امریکہ کی نمیبیا کے خلاف تاریخی فتح، نمیبیا ٹورنامنٹ سے باہر

Updated: February 15, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۶؍ ویں میچ میں امریکہ نے نمیبیا کو ۳۱؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی لگاتاردوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی نمیبیا مسلسل تین شکستوں کے بعد باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

American Players.Photo:INN
امریکی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۶؍ ویں میچ میں امریکہ نے نمیبیا کو ۳۱؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی لگاتاردوسری کامیابی  حاصل کر لی ہے۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی نمیبیا مسلسل تین شکستوں کے بعد باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے، جبکہ امریکہ نے سپر ۸؍ مرحلے تک رسائی کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔
چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس اہم مقابلے میں امریکہ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں برتری ثابت کی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ نے مقررہ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۹؍ رنز بنائے۔میچ کے ہیرو سنجے کرشنا مورتی رہے، جنہوں نے صرف ۳۳؍ گیندوں پر ۶۸؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں ۶؍ چھکے اور۴؍ چوکے شامل تھے۔ کپتان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۰؍ گیندوں پر  ۵۲؍رنز بنا کر ٹیم کو بہترین بنیاد فراہم کی۔ جیرارڈ ارسمس اور ولیم مائی برگ نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے  جبکہ روبن ٹرمپلمین  ۵۲؍ رنز دے کر مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:’’گھوس خور پنڈت‘‘ کی مشکلات میں اضافہ، اداکار ویبھو پاٹھک نے شکایت درج کروائی

۲۰۰؍ رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورس میں ۶؍وکٹوں پر ۱۶۸؍ رنز ہی بنا سکی۔نمیبیا نے ہدف کے تعاقب میں ۱۰؍ اوورز تک صرف ایک وکٹ پر ۹۹؍ رنز بنا لیے تھے اور وہ جیت کی پوزیشن میں نظر آ رہے تھے، لیکن اسٹین کیمپ (۵۸؍رن) کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم لڑکھڑا گئی اور مقررہ اوورز میں ۱۶۸؍ رنز ہی بنا سکی۔ شیڈلی وان شالک وِک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے ۲؍ وکٹ حاصل کئے اور ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ:بقا کی جنگ میں آسٹریلیا، سری لنکا کی سپر ۸؍پر نظر

 نمیبیا کی جانب سے اسٹین کیمپ نے ۵۸؍ رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت کے قریب نہ لے جا سکے۔ مڈل آرڈر میں جے جے اسمٹ نے ۳۱؍ رنز کا حصہ ڈالا۔ امریکہ کی جانب سے شیڈلی وان شالک وِک نے عمدہ بولنگ  کرتے ہوئے ۲؍وکٹ حاصل  کئے  اور نمیبیائی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK