Inquilab Logo Happiest Places to Work

تجندرپال سنگھ تور نے طلائی تمغہ جیتا

Updated: October 01, 2023, 9:03 PM IST | Hangzhou

ہندوستان نے۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں۱۳؍واں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہانگزو، چین میں، تجندر پال سنگھ تور نے شاٹ پٹ میں کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ آخری کوشش میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے

Tajinderpal Singh Toor. Photo:PTI
تجندر سنگھ تور۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستان نے۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں۱۳؍واں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہانگزو، چین میں، تجندر پال سنگھ تور نے شاٹ پٹ میں کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ آخری کوشش میں نمبر وَن  پوزیشن پر آگئے۔ دوسری طرف ہندوستانی مردوں کی اسکواش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے کے بعد یہاں ایشین گیمز کے اپنے پول مرحلے کے میچ جیت کر مکسڈ ٹیموں نے بھی اچھی شروعات کی جب کہ مردوں کے سنگلز میں مہیش مانگاونکر نے بھی آخری۳۲؍ میچ جیت کر طلائی تمغہ جیت لیا۔پول اے میں دپیکا پالیکل اور ہریندر پال سنگھ سندھو کی جوڑی نے جنوبی کوریا کے جیجن یو اور ہوائیونگ یم کی جوڑی کو۲۲؍ منٹ میں۰۔۲؍ (۲۔۱۱، ۵۔۱۱) سے شکست دی۔ دپیکا اور سندھو نے بعد میں پاکستان کے مہوش علی اور نور زمان کو۴۔۱۱، ۱۔۱۱؍ سے شکست دی۔ انہت سنگھ اور ابھے سنگھ کی جوڑی نے بھی۱۵؍ منٹ تک جاری رہنے والے پول ڈی میچ میں فلپائن کی ڈیوڈ ولیم پیلینو اور وون ایلیسا ڈالیڈا کی جوڑی کو۰۔۲  (۷۔۱۱، ۵۔۱۱) سے شکست دے دی۔ اگلے میچ میں انہوں نے پاکستان کی سعدیہ گل اور فرحان زمان کو۳۔۱۱، ۲۔۱۱؍ سے شکست دی۔ ہندوستان اب پول ڈی میں ۲؍ اکتوبر کو تھائی لینڈ اور پول اے میں ۳؍ اکتوبر کو جاپان سے مقابلہ کریگا۔
دوسری طرف  ہندوستان کی ٹاپ گولفر ادیتی اشوک نے اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔چین میں جاری۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں ادیتی گزشتہ ۴؍ دنوں میں کھیلے جانےوالے خواتین کے انفرادی مقابلوں میں زیادہ تر طلائی تمغوں کی دوڑ میں تھیں، لیکن آج وہ اپنی کارکردگی کو جاری نہیں رکھ سکیں۔ وہ۱۶؍ ویں ہول پر ڈبل بوگی کی وجہ سے پیچھے ہو گئیں اور انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ ادیتی نے آج کے دن کا آغاز ٹاپ پوزیشن پر کیا تھا لیکن تھائی لینڈ کی یوبول ارپیچیا نے تحمل کا مظاہرہ کیا  اور پول پوزیشن پر پہنچ کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ وہیں جنوبی کوریا کی ہیونجو یو کو کانسہ کا تمغہ ملا۔ اس چاندی کے تمغے کے ساتھ ہی ادیتی اشوک ایشیائی کھیلوں میں گولف کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔پرنوی ارس ۴؍ انڈر پار کے ساتھ۱۳؍ ویں نمبر پر رہیں، جب کہ اونی پرشانت ۳؍ اوور پار کے ساتھ مشترکہ طورپر۱۸؍ویں نمبر پر رہیں۔مردوں کے گولف مقابلے میں انیربان لاہری اور مردوں کی ٹیم کوئی تمغہ جیتنے میں ناکام رہی۔ ہندوستانی گولفر انیربان لاہری نے جمعہ  ۵؍ مقام کا فائدہ اٹھایا۔خیال رہے کہ اس چاندی کے تمغے کے ساتھ ہی ادیتی اشوک ایشیائی کھیلوں میں گولف کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK