Inquilab Logo Happiest Places to Work

آخری میچ میں ٹیم انڈیا بڑا اسکور بنانے میں ناکام

Updated: December 04, 2023, 12:10 PM IST | Agency | Bengaluru

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی۔۲۰؍میچ میں میزبان ٹیم۸؍وکٹ پر ۱۶۰؍رن ہی بنا سکی،شریاس ایر نے ہاف سنچری بنائی۔

Indian team batsman Shreyas Iyer (left) scored a half-century while Akshar Patel contributed 31 runs. Photo: PTI
ہندوستانی ٹیم کے بلے باز شریاس ایر(بائیں) نے ہاف سنچری بنائی جبکہ اکشر پٹیل نے ۳۱؍رنوں کا تعاون دیا۔ تصویر :پی ٹی آئی

شریاس ایر کی ۵۳؍رنوں کی صبر آزما نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ۵؍ میچوں کی ٹی ۔۲۰؍سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے ۱۶۱؍ رن کا ہدف دیا۔یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ 
 پہلے بلے بازی کے لئے آنے والی یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ چوتھے اوور کی آخری گیند پر یشسوی جیسوال کی شکل میں گری۔ یشسوی جیسوال نے ۱۵؍ گیندوں میں ۲؍ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ۲۱؍رن بنائے۔ روتوراج گائیکواڑ دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ۱۲؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۱۰؍ رن بنائے۔اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والے ہندوستانی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو اس میچ میں میں نہیں چلے اور ۷؍ گیندوں میں ۵؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کے علاوہ اس میچ میں جارح بلے باز رنکو سنگھ کا بلا نہیں چلا اور ۸؍ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ۶؍ رن بنانے کے بعد تنویر سانگھا کی گیند پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے ۱۶؍ گیندوں میں ایک چھکے اور ۳؍ چوکوں کی مدد سے ۲۴؍رنں کی اننگز کھیلی، وہ ہارڈی کی گیند پر میتھیو ویڈکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کو چھٹا جھٹکا اکشر پٹیل کی صورت میں لگا جو ایک چھکے اور ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۲۱؍گیندوں میں ۳۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
  شریاس ایرنے اس میچ میں صبر آزما اننگز کھیلی اور ۳۶؍گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور یہ ان کی ٹی ۔۲۰؍انٹرنیشنل کرکٹ کرئیر کی ۸؍ویں نصف سنچری تھی۔ اس میچ میں انہوں نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ ۳۷؍گیندوں میں ۲؍ چھکوں اور ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۵۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ روی بشنوئی کی صورت میں گری جو ۲؍ رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اووروں میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۰؍رن بنائے۔ آسٹریلیا کیلئے جیسن بہرنڈورف اور بین ڈوارشوائس نے ۲۔۲؍ جبکہ ایرون ہارڈی، نیتھن ایلس، تنویر سنگھا نے ایک ایک وکٹ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK