Updated: October 28, 2025, 3:45 PM IST
|
Agency
| Canberra
دونوں ٹیموں کے درمیان ۲۰۰۷ء سے اب تک ۳۲؍ٹی ۲۰؍میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے ہندوستان نے ۲۰؍ مقابلے جیتے ہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی۲۰؍ بدھ یعنی کل کھیلا جائے گا۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۲۹؍اکتوبر سے ۵؍میچوں کی ٹی ۲۰؍سیریز شروع ہورہی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ۲۰۰۷ء سے اب تک کُل ۳۲؍ٹی۔۲۰؍میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ہندوستانی ٹیم کا پلڑا بھاری رہاہے۔ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف اب تک ۲۰؍ٹی میچ جیتے ہیں اور ۱۱؍ میچوںمیں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ دونوں ٹیمیں ۲۲؍ستمبر ۲۰۰۷ء کو پہلی بار ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں آمنے سامنے آئے تھے ۔ ڈربن میں کھیلے گئے عالمی کپ کے اس مقابلے میں ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف ۱۵؍ رنوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے بعد ۲۰؍اکتوبر کو ہندوستان نے ایک بار پھر اس ٹیم کے خلاف ٹی۔۲۰؍میچ میں ۷؍وکٹوں سے جیت درج کی۔آسٹریلیائی ٹیم نے یکم فروری ۲۰۰۸ء کو ٹیم انڈیا کے خلاف پہلی بار ٹی ۲۰؍میچ جیتا تھا ۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو ۹؍وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہاں سے کنگارو ٹیم نے مئی ۲۰۱۰ء اور فروری ۲۰۱۲ء میں ٹی۔۲۰؍مقابلوں میں ہندوستان کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔۳؍فروری۲۰۱۲ء کو میلبورن میں کھیلے جانے والے مقابلے میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو ۸؍وکٹوں سے ہرایا تھا۔حالانکہ آسٹریلیا نے اسی سال ۲۸؍ستمبر کواس ہار کا بدلہ ۹؍وکٹوں کی جیت کے ساتھ لیا۔
۱۰ ؍ اکتوبر۲۰۱۳ء سے ۷؍ اکتوبر ۲۰۱۷ء تک ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تمام ۷؍ ٹی ۲۰؍میچوں میں کامیابی حاصل کی۔۱۰؍اکتوبر ۲۰۱۷ء کو آسٹریلیا نے ۸؍وکٹوں سے میچ جیت کر ٹیم انڈیا سے لگاتار ملنے والی ہار کے سلسلے کو توڑا تھا ۔ نومبر ۲۰۱۸ء میں ہندو ستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۳؍میچوں کی ٹی۔۲۰؍سیریز کھیلے گئی جو ایک ایک سے ڈرا پر ختم ہوئی۔اس سیریز کے ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا تھا۔۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۰ء کے درمیان دونوں ممالک نے کُل ۵؍ٹی ۔۲۰؍میچ کھیلے جن میں آسٹریلیا نے ۳؍ میچ اپنے نام کئے اور ٹیم انڈیا صرف ۲؍میچ ہی جیت سکی۔ستمبر۲۰۲۲ء میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف۳؍میچوں کی گھریلو ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ۔۲۰۲۳ء میں ٹیم انڈیا اور کنگارو ٹیم بیچ ۵؍میچ کھیلے گئے جن میں سے ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۴؍ میں کامیابی حاصل کی ۔ ۲۴؍ جون ۲۰۲۴ء کو عالمی کپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ۲۴؍رنوں سے جیت حاصل کی تھی۔