• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیندبازی کی بنیاد پر ہندوستان آگے ،سیریز میں برتری حاصل کی

Updated: November 06, 2025, 6:46 PM IST | Queensland

واشنگٹن سندر (۳/۳) کی قیادت میں مضبوط گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو چوتھے ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل میچ میں آسٹریلیا کو ۴۸؍ رنز سے شکست دے کر سیریز میں ۱۔۲؍ کی اہم برتری حاصل کرلی۔

Indian Players.Photo:INN
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

واشنگٹن سندر (۳/۳) کی قیادت میں مضبوط گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو چوتھے  ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل میچ  میں آسٹریلیا کو ۴۸؍ رنز سے شکست دے کر سیریز میں ۱۔۲؍ کی اہم برتری حاصل کرلی۔ 
ہندوستان نے شبھ من گل (۴۶)، ابھیشیک شرما (۲۸)، شیوم دوبے (۲۲)، کپتان سوریہ کمار یادو (۲۰) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ ۲۱؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر۱۶۷؍ رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم۲ء۱۸؍ اوورز میں صرف۱۱۹؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ پر ۳۷؍ رنز جوڑے۔ کپتان مشیل  مارش نے۳۰؍ اور میتھیو شارٹ نے ۲۵؍ رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا ایک وقت دو وکٹ پر ۷۰؍ رن کی  اچھی پوزیشن میں تھا لیکن پھر ہندوستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے سامنے اس نے ۴۹؍ رنز پر اپنی آخری ۸؍ وکٹ گنوا دیئے۔ سندر نے تین جبکہ اکشر پٹیل اور شیوم دوبے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عرشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اکشر پٹیل کو ناٹ آؤٹ ۲۱؍رنز اور دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس برتری کے ساتھ ہندوستان سیریز ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور سیریز کو محفوظ بنانے کے لیے آخری میچ جیتنے کا ہدف رکھے گا۔ آسٹریلیا آخری میچ میں سیریز برابر کرنے کا ارادہ رکھے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:پی وی سندھو لاس اینجلس۲۰۲۸ء میں اپنا تیسرا اولمپک تمغہ جیت سکتی ہیں: سائنا نہوال

اس سے قبل شبھ من گل (۴۶)، ابھیشیک شرما (۲۸)، شیوم دوبے (۲۲)، کپتان سوریہ کمار یادو (۲۰) اور اکشر پٹیل ( ناٹ آؤٹ۲۱؍رن ) کی شاندار بلے بازی سے ہندوستان نے جمعرات کو چوتھے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل  میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے ۱۶۸؍ رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ابھیشیک شرما اور شبھ من گل کی اوپننگ جوڑی نے ٹھوس آغاز کیا، پہلے  وکٹ کے لیے۵۶؍ رنز جوڑے۔ ایڈم زمپا نے ساتویں اوور میں ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے۲۱؍ گیندوں پر ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۲۸؍ رن  بنائے۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ ۲۱؍ویں اوور میں گرا جب شیوم دوبے ناتھن ایلس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دوبے نے ۱۸؍ اوورز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ۲۲؍ رنز بنائے۔ ایلس نے اس کے بعد ۱۵؍ویں اوور میں شبھ من گل کو بولڈ کرکے ہندوستان کے اسکور کو محدود کردیا۔ شبھ من گل نے ۳۹؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۴۶؍ رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کر دیا۔ یادو نے ۱۰؍ گیندوں میں دو چھکے لگا کر۲۰؍ رنز بنائے۔ تلک ورما (۵)، جیتیش شرما (۳)، واشنگٹن سندر (۱۲) اور عرشدیپ سنگھ (صفر) کو آؤٹ کیا۔ ہندوستان نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر ۱۶۷؍ رنز بنائے۔ اکشر پٹیل ۱۱؍ گیندوں پر ۲۱؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے ۳۔۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ زیویئر بارٹلیٹ اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK