Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیلی بیپٹسٹ کی شکل میں ٹینس کو ملا نیا طوفان، سبالینکا کا سفر تمام

Updated: April 29, 2026, 7:10 PM IST | Madrid

امریکہ کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ،عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Haley Baptiste.Photo:X
ہیلی بیپٹسٹ:تصویر:ایکس

امریکہ کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ،عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکہ کی۲۴؍ سالہ ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ۲۷؍سالہ بیلاروسی ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فوررائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔  امریکہ کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن ۲۷؍ سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا کو۶۔۲، ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے  اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، اس جیت کے ساتھ ہیلی بپٹسٹ پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایک ہزار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جہاں امریکی کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا سے ہوگا۔ اس شکست کے بعد دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کی ۱۵؍ میچز پر مشتمل جیت کا شاندار تسلسل بھی ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پیڈی‘‘ میں ڈانس نمبر کے لیے شروتی ہاسن کو خطیر رقم ملی


ٹاپ سیڈیڈ سنر اور آرتھر فلزمیڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اٹلی کے نامور ٹینس ، ٹاپ سیڈیڈ اور عالمی نمبر ون یانک  سنراور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ۲۴؍ سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ۳۰؍ سالہ برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو شکست دی جبکہ فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ۲۶؍ سالہ ارجنٹائنا کے ٹینس کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کو ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا اور اے ایف سی نے افغان خواتین کو بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی اجازت دی


مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں ۲۴؍ سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۰؍ سالہ برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کواسٹریٹ سیٹس میں ۲۔۶؍ اور۵۔۷؍سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔  ایک اور ٹاپ ۱۶؍ میچ میں فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ۲۶؍ سالہ ارجنٹائنا کے ٹینس کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری کوا سٹریٹ سیٹس میں۳۔۶؍اور ۴۔۶؍سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK