• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رونالڈو اور النصر کے تعلقات میں کشیدگی،کلب چھوڑنے کی خبریں

Updated: February 09, 2026, 4:14 PM IST | Riyadh

عالمی فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے سعودی کلب النصر کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ حالیہ میچوں میں رونالڈو کی مسلسل غیر حاضری اور کلب انتظامیہ کے ساتھ مبینہ اختلافات نے فٹبال کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

عالمی فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے سعودی کلب النصر کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ حالیہ میچوں میں رونالڈو کی مسلسل غیر حاضری اور کلب انتظامیہ کے ساتھ مبینہ اختلافات نے فٹبال کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب پرتگالی اسٹار کو مقامی ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کے سعودی عرب میں مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور کلب کے درمیان تنازع کی چند اہم وجوہات ہیں ۔ جن میں رونالڈو کا مبینہ طور پر ماننا ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ان کے کلب النصر کے مقابلے میں حریف کلب ’الہلال‘ کی زیادہ مالی معاونت کر رہا ہے۔ اسی بنیاد پر رونالڈو نے الجریح، الریاض اور الاتحاد کے خلاف اہم میچز میں شرکت نہیں کی، جسے ان کا ’انفرادی احتجاج‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی کمنٹیٹر ولید الفرج نے رونالڈو  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حدود کا علم ہونا چاہیے اور وہ ایک کھلاڑی اور منیجر کے فرق کو نہ بھولیں۔اگرچہ رونالڈو نے حال ہی میں اپنے معاہدے میں توسیع کی تھی، لیکن موجودہ حالات نے غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔سعودی فٹبال حلقوں میں رونالڈو کے اس رویے کو ’’غیر پیشہ ورانہ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ولید الفرج کے مطابقکہ ’’یہ ملک سعودی عرب ہے، رونالڈو کا عرب نہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی عالمی سطح پر رسائی میں سعودی وفد کا کتنا بڑا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ یہ میرا خواب ہے کہ بڑے پردے پر میں اپنے فن کا مظاہرہ کروں ‘‘

رفتار کے سوداگربریٹ لی نے دبئی میں گھر بنالیا
 آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ کی دنیا کے ’’رفتار کے سوداگر‘‘ بریٹ لی نے اپنی زندگی کی ایک نئی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کر لی ہے۔ کھیل کے میدان میں بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے بریٹ لی اب صحرائی ریاست کی رونقوں اور وہاں کے پُرسکون طرزِ زندگی کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔
 بریٹ لی نے اپنے مداحوں کو اس فیصلے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا۔  انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں کام کے سلسلے میں کیے جانے والے چند دورے وقت کے ساتھ ساتھ بڑے مواقع میں تبدیل ہو گئے، جس نے انہیں دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے پر آمادہ کیا۔ ان کے مطابق دبئی میں پیشہ ورانہ مواقع کے ساتھ ساتھ ایک متوازن اور پُرسکون طرزِ زندگی میسر ہے جو انہیں بے حد پسند آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: اسنیپ الیکشن میں سانائے تاکائچی کی تاریخی فتح، عالمی لیڈران کی مبارکباد

بریٹ لی نے خاص طور پر اپنے بچوں کے مستقبل اور وہاں کے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انہوں نے دبئی کے اسکولوں کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ بچوں کی شخصیت سازی کے لیے کھیلوں کی بہترین سہولیات کو خاندان کے لیے موزوں قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی توانائی اور ترقی کا جذبہ انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
اپنے نئے گھر کی خوشی کے باوجود، بریٹ لی نے واضح کیا کہ آسٹریلیا سے ان کی وابستگی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنے وطن (آسٹریلیا) کو گھر کہنے پر فخر رہے گا، وہاں کی یادیں ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی، لیکن دبئی میں کچھ خاص بات ہے جو انسان کو یہ احساس دلاتی ہے کہ یہاں کچھ بھی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK