Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سے ہندوستان اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز

Updated: March 06, 2026, 12:16 PM IST | Perth

گزشتہ ۵؍ٹیسٹ میچوں میں ناقابلِ شکست رہنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم نے دسمبر ۲۰۲۳ء سے جولائی ۲۰۲۴ءکے درمیان مسلسل ۳؍ ٹیسٹ میچ جیتے، جن میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا شامل ہے۔

Australian player Alyssa Healy will play the last match of her career. Photo: INN
آسٹریلیائی کھلاڑی الیسا ہیلی کریئر کا آخری میچ کھیلیںگی۔ تصویر: آئی این این

یکروزہ سیریز میں  شرمناک شکست کے بعد ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم تقریباً ۵؍ برسوں میں پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں میدان میں اترے گی۔گلابی گیند سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جیت  حاصل کرنے کے لئے ٹیم کی سینئر کھلاڑیوں کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس میچ کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف کثیر فارمیٹ (ملٹی فارمیٹ) سیریز کا بھی اختتام ہوگا، جس میں ٹیم انڈیا نے ٹی ۔۲۰؍ سیریز  دوایک سے جیتی تھی جبکہ آسٹریلیا نے یکروزہ  سیریز میں ہندوستان کا تین صفر سے مکمل صفایا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کی ناکامی کی وجہ منفی ماحول اور ناقص فٹنیس ہے

گزشتہ ۵؍ٹیسٹ میچوں میں ناقابلِ شکست رہنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم نے دسمبر ۲۰۲۳ء سے جولائی ۲۰۲۴ءکے درمیان مسلسل ۳؍ ٹیسٹ میچ جیتے، جن میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا شامل ہے۔ اس سے قبل ٹیم انڈیا نے ۲۰۲۱ء میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بیرون ملک کھیلے گئے ۲؍ ٹیسٹ میچ ڈرا کرائے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ ستمبر۔اکتوبر ۲۰۲۱ء میں کھیلا گیا تھا، جس میں اسمرتی مندھانا نے شاندار سنچری بنائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفاورلڈکپ: میزبان شہروں کو فنڈنگ منجمد ہونے کے باعث منصوبہ بندی میں مشکلات

ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کا دارومدار کپتان ہرمن پریت، نائب کپتان اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمائمہ روڈریگز اور دیپتی شرما پر ہوگا۔ افتتاحی بلے باز پرتیکا راول پر سب کی نظریں ہوں گی جو کل ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ راول ان ۷؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا۔ دیگر نو آموز کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما، کرانتی گوڑ، سایلی ستگھرے اور کاشوی گوتم شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والی کرانتی گوڑ اور امن جوت کور کے بھی ڈیبیو کے امکانات ہیں۔ تاہم ٹیم کو تجربہ کار تیز گیند باز رینوکا سنگھ کی کمی محسوس ہوگی جو انجری کے باعث  ٹیم سےباہر ہو گئی ہیں۔ ان کی جگہ نوجوان کاشوی گوتم کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کدامبی سری کانت کی شاندار کارکردگی، دیگر ہندوستانی کھلاڑی جلد باہر

دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم اپنی کپتان الیسا ہیلی کو یادگار الوداعی دینے کے لئے پُرعزم ہے، جو اپنا ۲۹۹؍واں اور آخری بین الاقوامی میچ کھیلیں گی۔ آسٹریلیا کو بھی انجری کے مسائل کا سامنا ہے۔ کم گارتھ اور سوفی مولینیو میچ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ ایلیس پیری کی فٹنس پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔پرتھ (واکا) کی باؤنسی پچ پر آسٹریلیا کو سبقت حاصل ہو سکتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گزشتہ ۲؍ ٹیسٹ میچ (جنوری ۲۰۲۵ءمیں انگلینڈ اور فروری ۲۰۲۴ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف) اسی میدان پر آسانی سے جیتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK