دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور تھامس کپ کانسہ میڈلسٹ ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: May 14, 2026, 8:01 PM IST | Bankok
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور تھامس کپ کانسہ میڈلسٹ ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور تھامس کپ کانسہ میڈلسٹ ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے جمعرات کو یہاں اپنی اپنی دوسری جیت کے ساتھ بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تھائی لینڈ اوپن ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
Winning starts for Satwik-Chirag, PV Sindhu, and Kidambi Srikanth at the Thailand Open 2026! ✅
— BAI Media (@BAI_Media) May 13, 2026
You can catch all the action LIVE on the BWF YouTube channel! 📺
[📸 @badmintonphoto ] pic.twitter.com/FTGHYH7eSX
دنیا کی ۱۲؍ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو نے ڈنمارک کی شٹلر امالی شولز کو صرف ۲۸؍ منٹ میں۱۳۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے شکست دی۔ اس ٹورنامنٹ میں سندھو کی یہ مسلسل دوسری جیت تھی۔ اس سے قبل سابق عالمی چیمپئن نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں چینی تائپے کی تُنگ سیو ٹونگ کو۹۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍سے ہرایا تھا۔ سندھو اب کوارٹر فائنل میں موجودہ عالمی چیمپئن جاپان کی اکانے یاماگوچی سے مقابلہ کریں گی۔ ہندوستانی اسٹار نے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں جاپانی کھلاڑی پر ۱۳۔۱۵؍ کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل میں ۹؍ویں سنچری کے ساتھ وراٹ کوہلی نے کئی ریکارڈزبنائے
دوسری جانب، ساتوک اور چراغ نے ملائیشیا کی جوڑی برائن جیریمی گونٹنگ اور محمد ہائیکل کو سیدھے گیمز میں ۱۲۔۲۱،۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔ خاص بات یہ ہے کہ ساتوک اور چراغ ڈرا میں ٹاپ سیڈ والے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے (۲۰۱۹ء، ۲۰۲۴ء) کامیابی حاصل کی ہے۔ اب وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چھٹی سیڈ والی جاپانی جوڑی تاکومی نومورا اور یوئیچی شیموگامی سے مقابلہ کریں گے۔
تھامس کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ساتوک اور چراغ کی جوڑی نے پہلے مقابلے میں انڈونیشیا کے محمد پُترا ارویانسیہ اور باگاس مولانا کے خلاف۱۹۔۲۱، ۲۳۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں، افتتاحی راؤنڈ میں سری کانت نے سنگاپور کے آٹھویں سیڈ لوہ کین یو کو سیدھے گیمز میں۱۴۔۲۱ ، ۱۵۔۲۱؍ سے شکست دی تھی۔ تھامس کپ میں اپنی چوٹ سے واپسی کرنے والے لکشیا نے سنگاپور کے جیا ہینگ جیسن تیہ کو۴۳؍ منٹ میں ۱۶۔۲۱ ، ۱۷۔۲۱؍ سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہد کپور کی ورون دھون کی’’نو انٹری ۲‘‘ میں انٹری؟
دیویکا نے ابتدائی راؤنڈ میں جاپان کی این نیدائرا کو ہرایا تھا، جبکہ دنیا کی ۵۰؍ویں نمبر کی کھلاڑی بانسوڑ نے ژانگ وین یو کے خلاف۲۱۔۱۳، ۲۴۔۲۶، ۱۳۔۲۱؍ سے ایک اتار چڑھاؤ بھرے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، دنیا کے ۴۸؍ویں نمبر کے کھلاڑی انمول کھرب کا سفر بدھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا، جب انہیں عالمی نمبر۴؍ چن یو فئی کے خلاف ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں۲۱۔۱۹، ۱۳۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔