Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل میں ۹؍ویں سنچری کے ساتھ وراٹ کوہلی نے کئی ریکارڈزبنائے

Updated: May 14, 2026, 4:00 PM IST | Raipur

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۵۷؍ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ۶؍وکٹوں سے شکست دے دی۔

Virat Kohli.Photo:X
وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۵۷؍ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ۶؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ آر سی بی کی اس جیت کے ہیرو وراٹ کوہلی رہے، جنہوں نے ناٹ آؤٹ ۱۰۵؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوہلی نے اپنی اس سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈز بھی قائم کیے۔
کوہلی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے۶۰؍ گیندوں پر ۱۷۵؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۱۱؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ انہوں نے دیودت پڈیکل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۵۹؍ گیندوں پر۹۲؍ رنز کی اہم شراکت داری بھی قائم کی۔ آئی پی ایل میں یہ کوہلی کی ۹؍ویں سنچری ہے۔ وراٹ  نے کے کے آر کے خلاف آئی پی ایل میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک ہی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں جوس بٹلر کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ بٹلر نے کے کے آر اور آر سی بی دونوں کے خلاف دو، دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:مونی رائے طلاق کی خبروں کے درمیان پہلی بار نظر آئیں


آئی پی ایل میں رنز کا تعاقب کرتے ہوئے وراٹ  کوہلی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ تعاقب کرتے ہوئے یہ ان کی تیسری سنچری تھی۔ کوہلی کے علاوہ یہ کارنامہ صرف جوس بٹلر ہی انجام دے سکے ہیں۔ وراٹ  ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی۲۰؍ کرکٹ میں یہ ان کی۱۰؍ویں سنچری تھی۔ وراٹ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایران نے سیاسی اور لاجسٹک خدشات کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کیں


وراٹ کوہلی نے اپنی اس اننگز کے دوران ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۱۴؍ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ وہ سب سے کم اننگز میں ۱۴؍ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنی ۴۰۹؍ویں اننگز میں حاصل کیا۔ اس معاملے میں انہوں نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے یہ کارنامہ ۴۲۳؍ اننگز میں انجام دیا تھا۔ کوہلی کو ان کی شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔ وراٹ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ بار `پلیئر آف دی میچ جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ۲۱؍ویں بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ویرات کے ساتھ روہت شرما نے بھی ۲۱؍مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK