Inquilab Logo

ربادا۔ شکھر کی بدولت پنجاب نے گجرات کو۸؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: May 05, 2022, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

تیز گیندباز ربادا نے ۴؍وکٹ لئے ۔ بلے باز شکھر دھون نے کارآمد ناٹ آؤٹ ۶۲؍ رن بنائے

Shikhar Dhawan.Picture:INN
پنجاب کنگز کے اوپنر بلے باز شکھر دھون ۔ تصویر: آئی این این

 تیز گیند باز کگیسو ربادا (۳۳؍ رن پر۴؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور اوپنر شکھر دھون (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز نے منگل کو ٹاپ کی ٹیم گجرات ٹائٹنس کو۲۴؍ گیندیں باقی رہتے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔  گجرات ٹائنٹس کی ٹیم کو۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر ۱۴۳؍رن کے معمولی اسکور تک محدود کرنے کے بعد پنجاب نے۱۶؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر۱۴۵؍ رن بناکر یکطرفہ کامیابی حاصلکی۔ یہ۱۰؍ میچوں میں گجرات کی دوسری شکست ہے لیکن وہ۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست مقام پر قائم ہے۔ دوسری جانب پنجاب نے۱۰؍ میچوں میں ۵؍ویں کامیابی حاصل کی اور۵؍ویں پوزیشن پر پہنچ کر اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔ گجرات کے بلے بازپنجاب کنگز کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔ دونوں اوپنرس جلد آؤٹ ہوئے تو کپتان ہاردک پانڈیا اور ڈیوڈ ملر کا بلہ بھی نہیں چل سکا اور بعد میں شکھر دھون پنجاب کی پوری اننگز پر حاوی رہے۔  شکھردھون نے اپنی میچ جتانے والی نصف سنچری کےلئے ۵۳؍ گیندیں کھیلیں اور اپنے ناٹ آؤٹ ۶۲؍ رن میں ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شکھر نے لیام لیونگ اسٹون کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۴؍ اوور میں۴۸؍ رن کی ناٹ آوٹ شراکت کی۔ لیونگ اسٹون نے۱۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۳۰؍ رن پر ۲؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ بھانوکا راج پکشے نے ۲۸؍ گیندوں پر۴۰؍ رن میں ۵؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جونی بیریسٹو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
 اس سے قبل گجرات ٹائٹنس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے۶۷؍ رن پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دئیے۔ ایک کنارے سے وکٹوں کے گرنے کے درمیان دوسرے کنارے سے کھیلتے ہوئے سائی سدرشن نے۵۰؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۶۵؍ رن بنائے۔ردھیمان ساہا نے۲۱، ڈیوڈ ملر نے۱۱، راہل تیوتیا نے۱۱؍ رن کا تعاون دیا۔۸؍ وائیڈس سمیت۱۴؍ ایکسٹرا رن نے بھی گجرات کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ ربادا کے  ۴؍ وکٹوں کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، رشی دھون اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK