Inquilab Logo

چوتھے ایشین پیرا گیمز کا رنگ برنگی روشنیوں کے درمیان ہانگزو میں افتتاح

Updated: October 22, 2023, 9:40 PM IST | Hangzhou

چوتھے ایشیائی پیرا گیمز کا افتتاح اتوار کی شام چین کے ہانگزو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں رنگین روشنیوں اور وہاں کے فنکاروں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی جھلکیوں کے درمیان ہوا

Indian Para Athletes. Photo:INN
ہندوستان کے پیراایتھلیٹ۔ (تصویر:آئی این این)

چوتھے ایشیائی پیرا گیمز کا افتتاح اتوار کی شام چین کے ہانگزو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں رنگین روشنیوں اور وہاں کے فنکاروں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی جھلکیوں کے درمیان ہوا۔ رنگ برنگی روشنیوں کے درمیان اتوار کو  ہانگزومیں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چینی فنکاروں نے اپنے ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا۔ اسٹیڈیم میں پریڈ کے دوران ہندوستانی دستے نے زعفرانی پگڑی اور بحریہ کے نیلے رنگ کاکوٹ اور پتلون پہن رکھی تھی، ہاتھوں میں ترنگا پرچم تھا۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم کے کچھ اراکین فون پر سیلفیاں لیتے نظر آئے۔   
 ٹوکیو پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ اونی لیکھرا اور سمیت انتیل نے اتوار سے شروع ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے دستے کی قیادت کی ہے۔ چوتھے ایشین پیرا گیمز میں۲۲؍ کھیلوں کے کل ملاکر۵۶۴؍ ایونٹس۱۹؍ مقابلوں کے مقامات پر ہوں گے۔ اس میں کل ملاکر۴۴؍ ممالک اور خطوں کے تقریباً۵۲۰۰؍ نمائندے شرکت کریں گے۔ ان گیمز میں۳۱۰۰؍ کھلاڑی،۲۰۹۰؍ سے زائد حکام،۱۵۵۰؍ سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز اور ۳۰۹۰؍ سے زائد میڈیا اہلکار شرکت کررہے ہیں۔
 ہندوستان۲۲؍ سے۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء تک ہانگزو میں منعقد ہونے والے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں۳۰۳؍ کھلاڑیوں سمیت۴۴۶؍ رکنی دستہ بھیجے ہے۔ وزارت کھیل نے۱۷؍ کھیلوں میں ۳۰۳؍کھلاڑیوں (۱۹۱؍ مرد اور۱۱۲؍ خواتین) کی منظوری دی تھی۔ ان کے علاوہ ۱۴۳؍ کوچیز، افسران اور معاون عملہ بھی جائیں گے۔ ان میں سے۱۲۳؍ ایتھلیٹکس کے کھلاڑی ہیں۔ ایشین پیرا گیمز میں یہ ہندوستان کا سب سے بڑا دستہ ہے۔  خیال ر ہے کہ جکارتہ میں منعقدہ گزشتہ گیمز میں۱۹۰؍ ہندوستانی کھلاڑیوں نے۱۳؍ کھیلوں میں۱۵؍ گولڈ سمیت ۷۲؍تمغے جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK