ہسپانوی (اسپینش) فٹ بال لیگ لالیگا کے ۹۵؍ ویں سیزن کا آغاز۱۵؍اگست سے ہوگا۔لالیگا ای اے اسپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا’’کے نئے سیزن۲۶-۲۰۲۵ء کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاری مکمل ہو چکی ہے
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai
ہسپانوی (اسپینش) فٹ بال لیگ لالیگا کے ۹۵؍ ویں سیزن کا آغاز۱۵؍اگست سے ہوگا۔لالیگا ای اے اسپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا’’کے نئے سیزن۲۶-۲۰۲۵ء کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاری مکمل ہو چکی ہے
ہسپانوی (اسپینش) فٹ بال لیگ لالیگا کے ۹۵؍ ویں سیزن کا آغاز۱۵؍اگست سے ہوگا۔لالیگا ای اے اسپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا’’کے نئے سیزن۲۶-۲۰۲۵ء کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ نئے سیزن میں۲۰؍ ٹیمیں ایک مرتبہ پھر ٹائٹل کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں دفاعی چمپئن بارسلونا،الاویز،ایتھلیٹک بلباو،اٹلیٹیکو میڈرڈ،سیلٹا ویگو، ایلچے، ایسپانیول ،گیٹافے، گیرونا، لیوانتے، مایورکا،اوساسونا،ریال اووییدو، ریوو ویلیکانو،رئیل بیٹس، رئیل میڈرڈ، رئیل سوسیڈاڈ ،سیویلا، ویلنسیا اور ویلریال شامل ہیں۔لیگ لالیگا کے ۹۵؍ ویں سیزن میں ۱۷؍ گزشتہ سیزن کی ٹیمیں جبکہ۳؍ٹیمیں دوسری ڈویژن(سیگنڈا ڈویژن) سے ترقی پا کر شامل ہوئی ہیں۔
تنزلی کا شکار ہوکر لالیگا لیگ سے باہر ہونے والی تین ٹیموں میں رئیل ویلاڈولڈ، لاس پالماس اور لیگینس ہیں۔ رئیل ویلاڈولڈ کو۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو رئیل بیٹس کے ہاتھوں ۱-۵؍کی شکست کے بعد لیگ سے باہر کر دیا گیا۔ رئیل ویلاڈولڈصرف ایک سیزن کے بعد ہی واپس دوسرے ڈویژن میں چلی گئی ۔ دوسری ٹیم لاس پالماس تھی جسے۱۴؍ مئی سیویلاکے خلاف ۰-۱؍ کی شکست نے ۲؍ سال بعد لالیگا لیگ سے رخصت کر دیا تھا۔آخری دن کی ڈرامائی صورتحال میں لیگانیس کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، جب سپینیوئل نے لاس پالماس کو شکست دے کر لالیگا میں اپنی جگہ پکی کرلی۔لیگینس کی ٹیم بھی صرف ایک سیزن بعد واپس دوسرے ڈویژن میں چلی گئی۔دوسرے ڈویژن سے ترقی پانے والی تین ٹیمیں لالیگا میں ترقی پا کر شامل ہوئی ہیں ان میں لیوانتے،ایلچے اوررئیل اووییدو شامل ہیں ۔لالیگا لیگ انتظامیہ کے مطابق نئے سیزن کی شروعات کے ساتھ شائقین کو نئے جوش و خروش سے بھرپور فٹ بال میچ دیکھنے کو ملیں گے۔