لکھنؤ کو ۲۳؍برس کے بعد ڈیوس کپ کی میزبانی ملی۔ بوپنا ڈبلز مقابلے میں شرکت کریں گے۔
EPAPER
Updated: September 16, 2023, 11:52 AM IST | Agency | Lucknow
لکھنؤ کو ۲۳؍برس کے بعد ڈیوس کپ کی میزبانی ملی۔ بوپنا ڈبلز مقابلے میں شرکت کریں گے۔
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ۲؍کا میچ سنیچر کو ہندوستان کے مکند ششی کمار اور مراکش کے لینی یٰسین کے درمیان سنگلز میچ سے شروع ہوگا۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں جمعہ کو یہاں ڈرا نکال کر میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ پہلا سنگلز میچ مکند ششی کمار اور لینی یٰسین کے درمیان گومتی نگر کے وجینت کھنڈ منی کورٹ پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سنگلز میچ میں ہندوستان کے ٹاپ سیڈ سمیت ناگل کا مقابلہ مراکش کے مندیرایڈم سے ہوگا۔
تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں روہن بوپنا اور یوکی بھامبری کی جوڑی کا مقابلہ بینچٹریٹ ایلیٹ اور لالامی لاروسی یونس سے ہوگا۔ ریورس سنگلز میچوں میں سمیت ناگل اور لینی یٰسین آمنے سامنے ہوں گے جبکہ مکند ششی کمار اور مندیر ایڈم ایک دوسرے کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ لکھنؤ کو تقریباً۲۳؍ سال کے طویل وقفے کے بعد ڈیوس کپ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ مقابلہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں ہندوستان اور مراکش کے درمیان۱۶؍ اور۱۷؍ ستمبر کو لیگ میچ ہوں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں ۔قرعہ اندازی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستان کے مختلف خطوں اور مراکش کے کھلاڑی اتر پردیش کے اندر اس ایونٹ سے منسلک ہو کر خوشی محسوس کریں گے ۔یوگی نے ڈیوس کپ کیلئے لکھنؤ آنے والے خصوصی مہمانوں کو او ڈی او پی تحفے دے کر ان کا اعزاز کیا۔ ان میں سابق ٹینس لیجنڈ وجے امرتراج بھی شامل تھے۔