Inquilab Logo

ہندوستانی جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

Updated: December 13, 2023, 10:02 PM IST | Kuala Lumpur

ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا ۲۰۲۳ء کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈس کے خلاف سنسنی خیز جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم جمعرات کو سیمی فائنل میں جرمنی سے پچھلی مسلسل شکستوں کا بدلہ لینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی

Hockey Match. Photo:INN
ہاکی کھلاڑی۔ (تصویر:آئی آئی این)

 ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا ۲۰۲۳ء کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈس کے خلاف سنسنی خیز جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم جمعرات کو سیمی فائنل میں جرمنی سے  پچھلی مسلسل شکستوں کا بدلہ لینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔    ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم اس سال چار بار جرمنی کا سامنا کر چکی ہے اور چاروں مواقع پر اسے شکست ہوئی ہے، ان کی آخری شکست سلطان آف جوہر کپ۲۰۲۳ء کے سیمی فائنل میں۳۔۶؍ سے ہوئی تھی۔  ہندوستان ایف آئی ایچ  ادیشہ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ بھونیشور۲۰۲۱ء کے سیمی فائنل میں بھی جرمنی سے۲۔۴؍ سے شکست کھا گیا تھا۔ 
پچھلے میچوں میں ہندوستانی ٹیم نے کوریا کے خلاف۲۔۴؍گول  سے کامیابی حاصل کی لیکن اسپین سے۱۔۴؍گول  سے ہار گئی۔تاہم ہندوستانیوں نے کنیڈا کے خلاف۱۔۱۰؍ کی بہترین جیت کے ساتھ واپسی کی اور پول سی میں دوسرے نمبر پر رہی۔ ہندوستان نے ایک سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی درجہ بندی  والی نیدرلینڈس کی ٹیم کے خلاف ۳۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی۔
کپتان اتم سنگھ نے کہاکہ ’’اب ہم دباؤ میں کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل ہو یا سلطان آف جوہر کپ میں کانسہ کے تمغے کا میچ، ہم نے دباؤ میں کھیلا اور جیتا۔ یہ وہ چیز ہے جس پر ہم نے کام کیا ہے۔ موجودہ ٹیم کے پانچ کھلاڑی پچھلے جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ تھے، اس لیے ہمارا تجربہ بھی کام آتا ہے۔‘‘
ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ ’’جرمنی ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہم نے حال ہی میں سلطان آف جوہر کپ میں ان کا سامنا کیا تھا۔ ہم نے جرمنی سمیت ورلڈ کپ کی تمام ٹیموں کا تجزیہ کیا ہے اور ان کے خلاف پچھلے میچوں سے حاصل ہونے والی اضافی سبق ہمیں کھیل سے پہلے اچھی پوزیشن میں لے آئیں گی۔ کھلاڑی جانتے ہیں کہ جرمنی ناقابل تسخیر نہیں ہے، یہ  منصوبے پر عمل درآمد کا معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK