Inquilab Logo

آرسنل اور لیورپول کے درمیان میچ ایک ایک گول سے ڈرا

Updated: December 25, 2023, 12:03 PM IST | Agency | London

سنیچر کو یہاں اینفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے لیورپول کے خلاف مقابلہ ایک ایک سے ڈرا کھیلا اورکرسمس کے دن انگلش پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے سال برتری حاصل کی۔

Players can be seen in action in the ongoing match between Liverpool and Arsenal. Photo: PTI
لیور پول اور آرسنل کے درمیان جاری میچ میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

سنیچر کو یہاں اینفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے لیورپول کے خلاف مقابلہ ایک ایک سے ڈرا کھیلا اورکرسمس کے دن انگلش پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے سال برتری حاصل کی۔ اس میچ میں آرسنل کیلئے کھیل کے چوتھے ہی منٹ میں گیبریئل نے گول کرتے ہوئےاپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی تھی۔دریں اثنا محمد صلاح نے لیورپول کیلئے کھیل کے ۲۹؍ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا جو آخر تک برقرار رہا۔
میچ کے بعد منیجر مائیکل آرٹیٹا کو امید ہے کہ اس بار ان کی ٹیم گزشتہ سیزن جیسی غلطیاں نہیں کرے گی اور اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے خطاب جیتے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی آرسنل کی ٹیم ۲۴۸؍دنوں تک سرفہرست رہی لیکن اپریل میں لیورپول کے ساتھ ۲۔۲؍سے ڈرا کھیلنے کے بعد ٹیم نے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خطاب کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
 لیور پول کے خلاف میچ کے بعد آرسنل کے ۱۸؍میچوں میں ۴۰؍پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود لیورپول سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔ آسٹن ولا کے بھی ۳۹؍پوائنٹس ہیں لیکن وہ لیورپول سے کم گول کرنے کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی خوش ہوں گے کہ ان کے ٹاپ ۳؍ حریف اس ہفتے کے آخر میں جیت درج کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ آسٹن ولا جمعہ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ساتھ ایک ایک سے برابر رہا۔ مانچسٹر سٹی جس نے جمعہ کو سعودی عرب میں کلب ورلڈ کپ جیتا ہے ٹوٹنہم کی ایورٹن کے خلاف دو ایک سے جیت کے بعد ای پی ایل میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK