سینٹر آف ایکسیلنس(سی او ای)کے سربراہ وی وی ایس لکشمن کو یہ ذمہ داری سونپی جانے کی امید ہے، ان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2026, 1:05 PM IST | New Delhi
سینٹر آف ایکسیلنس(سی او ای)کے سربراہ وی وی ایس لکشمن کو یہ ذمہ داری سونپی جانے کی امید ہے، ان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔
بی سی سی آئی پورے ہندوستانی کرکٹ سسٹم کو مربوط کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کیلئے بورڈ پہلی بار ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ قائم کرنے جارہا ہے۔ سینٹر آف ایکس لنس (سی او ای)کے سربراہ وی وی ایس لکشمن کو یہ ذمہ داری سونپی جانے کی امید ہے۔ ان کے کنٹریکٹ میں ۲؍ سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اس نئے کردار میں لکشمن جونیئر کرکٹ اور سینئر ٹیم کے درمیان ہم آہنگی کی نگرانی کریں گے۔ وہ کھلاڑیوں کی بحالی، کوچنگ اور معاون عملے کی بھرتی کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کی کرکٹ کی نگرانی کریں گے۔ ایک پوزیشن پورے کرکٹ سسٹم کو مربوط کر دے گی۔ فی الحال، سینئر ٹیم، سلیکشن کمیٹی، سی او ای، اور ایج گروپ کرکٹ بی سی سی آئی کے اندر مختلف سطحوں پر کام کرتے ہیں۔ فی الوقت بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیراورسلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر ہیں ۔ ’ڈائریکٹر آف کرکٹ‘ پوزیشن ان عملوں کو مربوط کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔ لکشمن سینئر ٹیم کیلئے ٹیلنٹ کی شناخت سے لے کر ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ تک کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جمیمہ روڈریگز ایشیا کپ اور ایشیائی کھیلوں سے باہر
گمبھیر اور اگرکر کی ذمہ داریاں تبدیل نہیں ہوں گی
نئے نظام میں گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ اور اجیت اگرکر چیف سلیکٹر رہیں گے۔ ان کی موجودہ ذمہ داریاں بدستور برقرار رہیں گی جن میں ۲۰۲۷ء ورلڈ کپ تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اگرکر کی موجودہ میعاد ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے مستقبل پر بھی بات ہوئی ہے۔ سوالات اٹھائے گئے ہیں، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)میں اس کی پوزیشن کمزور رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز گمبھیر کے ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
لکشمن عملے کی تقرری کے بھی ذمہ دار ہوں گے
لکشمن اس سے قبل سی او ای میں جونیئر ہندوستانی ٹیموں، کھلاڑیوں کی بحالی اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کی نگرانی کرتے تھے۔ اپنے نئے کردار میں وہ کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کی تقرری کیلئے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ بتا دیں کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کا کردار اسٹرٹیجک ہوتا ہے۔ یہ پوزیشن ٹیم پلاننگ اور پلیئر ڈیولپمنٹ کی نگرانی کرتی ہے۔